تعلیمی اشتراک کیلئے مرکزی یونانی ریسرچ کونسل کا قومی یونانی انسٹی ٹیوٹ سے معاہدہ
RushdaInfotech
September 18th 2023
urdu-news-paper

بنگلورو۔17/ ستمبر (سالار نیوز)سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن (سی سی آریو ایم)اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن (این آئی یو ایم) نے بنگلورو میں ایک معاہدہ پر دستخط کیا ہے تاکہ یونانی دواؤں کے شعبہ میں تحقیق و ترویج کو بڑھاوادیا جا سکے۔ڈاکٹر ظہیر احمد، ڈائرکٹر جنرل سی سی آر یو ایم اور پروفیسر عبدالودود، ڈائرکٹر این آئی یو ایم کی طرف سے پروفیسر عبدالودودنے سی یم ای کے زیر اہتمام جاری پروگرام کے دوران اس معاہدہ پر دستخط کئے۔اس ایم او یو سے یونانی دوا کو عام کرنے کی مشترکہ کوشش ریسرچ، تعلیم و تربیت کے میدان میں کی جائے گی۔ڈاکٹر این ظہیر احمد نے علاج بالتدبیر کی خصوصیات اور مستقبل میں اس کے امکانات کے بارے میں روشنی ڈالی، ریسرچ آفیسر اور سائنسدان ڈاکٹر پون کمار اس موقع پر موجود رہے۔