میسور کی درس گاہ بتول میں اُردو ٹیچرس ہاؤز بلڈنگ کو آپریٹیوسوسائٹی لمیٹڈ کی 38ویں سالانہ جنرل باڈی میٹنگ

RushdaInfotech September 18th 2023 urdu-news-paper
میسور کی درس گاہ بتول میں اُردو ٹیچرس ہاؤز بلڈنگ  کو آپریٹیوسوسائٹی لمیٹڈ کی 38ویں سالانہ جنرل باڈی میٹنگ

میسور:17ستمبر (پیر پاشاہ) بروز اتوار یہاں میسور کی درس گاہ بتول فاطمہ کڈس پیاراڈائز میں اردو ٹیچرس ہاؤز بلڈنگ کو آپریٹیوسوسائٹی لمیٹڈ کی 38ویں سالانہ جنرل باڈی میٹنگ منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت سوسائٹی کے صدر نور محمد صاحب نے فرمائی۔ سالانہ جنرل باڈی اجلاس کا آغاز ریاض محمد محمود کی جانب سے تلاوت کی گئی قرآن پاک کی آیات سے ہوا۔ عابد خانم نے حمد شریف اور انجم آراء نے نعت شریف پیش کی۔ سوسائٹی کے ڈائرکٹر ریاض محمود نے تمام ممبران کا خیر مقدم کیا۔ سوسائٹی کی سکریٹری مہالکشمی پی نے گزشتہ سال منعقدہ سالانہ جنرل باڈی اجلاس کی روداد کو پیش کیا۔ ایک اور ڈائرکٹر مومنہ مختار نے مجلس منتظمہ کی رپورٹ برائے سال 2022-23پیش کی جبکہ سال 2023-24کے سالانہ بجٹ کو ڈائرکٹر عقیل احمد نے پیش کیا۔ آڈٹ رپورٹ کو سوسائٹی کے ڈائرکٹر صادق پاشاہ نے پیش کیا۔ سوسائٹی کے صدر نور محمد نے صدارتی خطاب کیا۔ ممتاز حسین نے نظامت کی۔ ڈاکٹر محمد رفیق پاشاہ، ڈائرکٹر ڈاکٹر منصور احمد، نائب صدر نے سوسائٹی کے اراکین کے پوچھے گئے سوالات پر وضاحت پیش کی اور جوابات دئے اور سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں حصہ لیا۔ ڈیولپر رنگناتھ پٹو سوامی نے سوسائٹی کی جانب سے بنور روڈ تھرڈ اسٹیج میں اے ٹی یم ای انجینئرنگ کالج کے قریب بنائی جانے والی لے آؤٹ کے تعلق سے سوسائٹی کے ممبران کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا تسلی بخش جوابات پیش کئے۔محترمہ فاطمہ بی نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔


Recent Post

Popular Links