بچوں کے خلاف جنسی تشدد کی روک تھام کیلئے پروگرام

RushdaInfotech May 27th 2023 urdu-news-paper
بچوں کے خلاف جنسی تشدد کی روک تھام کیلئے پروگرام

چکبالاپور:26مئی(نامہ نگار)شہر کے گولڈن گلیم سن فرسٹ گریڈ کالج میں ضلع ڈسٹرکٹ لیگل سرویس اتھارٹی اور کیمپے گوڈا لا کالج کے اشتراک سے بچوں کے خلاف جنسی تشدد کی روک تھام کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ مہمان خصوصی سینئر سیول جج و ممبر سکریٹری ضلع لیگل سرویس اتھارٹی لکشمی کانت جے مسکن نے شرکت کی اور بتایا کہ حالیہ دنوں میں بچوں کے خلاف جنسی تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے، اس کو روکنے کیلئے تعلیم یافتہ نوجوانوں اور والدین کو چاہیے کہ وہ لڑکیوں کے خلاف تشدد کو کم کرنے کیلئے ضروری بیداری کے اقدامات کریں۔معاشرے میں بدامنی پھیلانے والی کسی بھی سرگرمی کو روکنے کیلئے آگاہی حاصل کریں۔ کیمپے گوڈا لا کالج کی پرنسپل شوبھا نے کہا کہ اگر کسی قصبے میں جھیل بن جائے تو پانی کے ذخائر بچ جائیں گے۔ ایک گاؤں میں جنگل ترقی کرے گا تو لوگوں کو زندگی ملے گی۔بچوں پر جنسی تشدد کو روکنا ہر شہری کا فرض ہونا چاہئے۔پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل سی ایم منی کرشنا نے کہا کہ جنسی تشدد ایک بہت ہی حساس مسئلہ ہے۔اسے آسان نہ سمجھیں اس کو بہت ہی سنجیدگی کے ساتھ لینا چاہیے آج کی نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ طلبا اور والدین میں ضرور بیداری پیدا کرکے معاشرے میں برابری کے حصول کیلئے کوشش کریں۔اس موقع پر وکلا منجوناتھ، سوجنیا گاندھی، پروفیسر کے ایم منجوناتھ ریڈی،کیرتی میری اور انتظامی افسر آر موہن موجود رہے۔


Recent Post

Popular Links