اردو اسکولوں کو بچانے کرناٹک اردو ساہتیہ پریشد کی اپیل
گڈی بنڈہ: 21مئی (محمد ناصر) کرناٹک اردو ساہتیہ پریشد کی طرف سے تمام اردو دانوں سے گزارش کی گئی ہے کہ اردو اسکولوں کو بچانا ہے اس لیے سب مل کر خوب محنت کرنے کی ضرورت ہے، اپنی مادری زبان کیلئے کام کریں اور اردو اسکولوں میں بچوں کو داخلہ کروائیں۔ آج سے ہر اردو اسکول میں جاکر محنت کریں گے، اور اساتذہ بھی اپنے بچوں کو اردو اسکولوں میں تعلیم دلائیں، اپنے علاقوں میں اردو زبان کیلئے کام شروع کریں، ابھی جون تک محنت کریں گے، تو داخلے دلانا آسان ہوگا اور اردو زبان اور اسکولوں کو بچا سکتے ہیں،ورنہ اردو زبان اور اردو اسکولوں کے قاتل اردو کو مارنے والے صرف اور صرف اردو اساتذہ اور اردو دان ہی ہوں گے۔ سمجھو اور سمجھاؤ،صدر محمد ناصر نے ملت کے ذمہ داروں،نوجوانوں اور ملی اداروں کے ذمہ داروں و ائمہ مساجد سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے اپنے محلوں اور اطراف و اکناف کے علاقوں کے لوگوں میں بیداری لائیں کہ اردو اسکولوں میں داخلے شروع ہوچکے ہیں۔اس لئے اپنے بچوں کو ان اردو اسکولوں میں داخلہ دلوا کر اردو کی ترقی و تدریج کیلئے اور اردو اسکولوں کو بچائے رکھنے کیلئے داخلے دلوائیں۔