میسور سٹی کارپوریشن کی ذیلی کمیٹیوں کا انتخاب چاروں کمیٹیوں کے سربراہ متفقہ رائے سے منتخب

RushdaInfotech May 27th 2023 urdu-news-paper
میسور سٹی کارپوریشن کی ذیلی کمیٹیوں کا انتخاب چاروں کمیٹیوں کے سربراہ متفقہ رائے سے منتخب

میسورو:26مئی (پیر پاشاہ) مکمل 8ماہ کی تاخیر اور5مرتبہ چیرمینوں کے انتخابات کو ملتوی کرنے کے بعد بروز جمعرات میسور سٹی کارپوریشن کے میٹنگ ہال میں کارپوریشن کی چاروں ذیلی کمیٹیوں کے چیرمینوں کا انتخاب عمل میں آیا۔ ٹیکسیشن، فائنانس اینڈ اپیل، پبلک ہیلتھ، ایجوکیشن اینڈ سماجی انصاف اور سٹی پلاننگ اینڈ ریفارمس ذیلی کمیٹیاں ہیں۔ جن کے چیرمینوں کا انتخاب عمل میں آیا۔میسور سٹی کارپوریشن کی 65رکنی کونسل میں کسی بھی پارٹی کو اکثریت حاصل نہیں ہے۔ اس لئے گزشتہ ستمبر میں منعقدہ مئیر اور ڈپٹی مئیرکے انتخابات کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے جنتا دل (یس) کی حمایت سے دونوں مئیر اور ڈپٹی مئیر کے عہدے حاصل کرلئے تھے،ذیلی کمیٹیوں کے چیرمینوں کے انتخابات میں جنتا دل (یس) کو تین کمیٹیوں کی صدارت ملی اور کانگریس کو صرف ایک ذیلی کمیٹی میں چیرمین کا عہدہ حاصل ہوا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے کسی بھی امیدوار کی نامزدگی داخل نہیں کی۔ جنتا دل (یس) کے وارڈ نمبر 7 کے کارپوریٹر وی رمیش، اکاؤنٹس اسٹانڈنگ ذیلی کمیٹی کے چیرمین منتخب کرلئے گئے۔ جنتا دل (یس) کی وارڈ نمبر 44کی کارپوریٹر سویتا سریش پبلک ہیلتھ ذیلی کمیٹی کی چیر پرسن منتخب ہوئیں۔ جنتا دل (یس) کے وارڈنمبر41کے کارپوریٹر آر ناگراج فائنانس ذیلی کمیٹی کے چیرمین منتخب کرلئے گئے۔ اور کانگریس کی سینئر کارپوریٹرایچ یم شانتا کماری (وارڈ نمبر32) کو سٹی پلاننگ اینڈ ریفارمس ذیلی کمیٹی کی چیر پرسن بلامقابلہ منتخب کرلیا گیا۔ بھا رتیہ جنتا پارٹی کے کارپوریٹر موجودہ مئیر شیوکمار موجوہ کونسل کے آخری مئیر ہوں گے اور ان کی میعاد مکمل ہونے کے بعد میسور سٹی کارپوریشن کی 65رکنی کونسل کیلئے انتخاب منعقد کئے جائیں گے۔ بلامقابلہ منتخب ہونے کے بعد میسور کے مئیر شیوکمار اور ڈپٹی مئیر ڈاکٹر جی روپانے چاروں چیرمنوں کو گلدستہ پیش کرکے مبارکباد پیش کی۔میسور سٹی کارپوریشن کے کمشنر جی لکشمی کانت ریڈی اور دوسرے افسر بھی اس موقع پر موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links