راہل گاندھی کو پاسپورٹ معاملہ میں عدالت سے ملی راحت

RushdaInfotech May 27th 2023 urdu-news-paper
راہل گاندھی کو پاسپورٹ معاملہ میں عدالت سے ملی راحت

نئی دہلی:26 مئی (ایجنسی) پاسپورٹ کیس میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو عدالت سے راحت ملی ہے- دہلی کی راز ایوینیو کورٹ نے راہل گاندھی کو تین سال کیلئے این او سی فراہم کی ہے- راہل گاندھی نے عدالت سے 10سال کیلئے این او سی کا مطالبہ کیا تھا، جبکہ سبرامنیم سوامی نے ان کے مطالبے کی مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں صرف ایک سال کیلئے این او سی فراہم کی جائے-خیال رہے کہ حکومت ہند ملک کے ارکان پارلیمنٹ کو سفارتی پاسپورٹ دیتی ہے لیکن پارلیمنٹ کی رکنیت کھونے کے بعد راہل گاندھی نے اپنا سفارتی پاسپورٹ سرینڈر کر کے نئے پاسپورٹ کیلئے درخواست دی تھی، نئے پاسپورٹ کیلئے انہیں این او سی درکار تھی جس کو جاری کرنے کا حکم آج سنایا گیا-غور طلب بات یہ ہے کہ 31مئی کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی ایک ہفتے کیلئے امریکہ کا دورہ کرنے والے ہیں - اس دوران وہ 4 جون کو نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہندوستانی برادری سے خطاب کریں گے- اس کے علاوہ راہل گاندھی کیلیفورنیا کی ایک یونیورسٹی میں ایک پروگرام میں بھی شرکت کریں گے-


Recent Post

Popular Links