نکھل کمار سوامی نے یوا جنتادل صدر سے استعفیٰ دے دیا رکن پارلیمان پرجول ریونا کونامزد کئے جانے کا امکان

RushdaInfotech May 26th 2023 urdu-news-paper
نکھل کمار سوامی نے یوا جنتادل صدر سے استعفیٰ دے دیا رکن پارلیمان پرجول ریونا کونامزد کئے جانے کا امکان

بنگلورو۔25/مئی(سالارنیوز) ریاست کرناٹک میں اس مرتبہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی زبردست جیت کے بعد بی جے پی اور جے ڈی ایس کو زبردست جھٹکا لگا۔ دونوں پارٹیاں اپنی کراری شکست کی وجوہات کا جائزہ لے رہی ہیں۔کل جے ڈی ایس کے ریاستی صدر سی ایم ابراہیم پارٹی کی اس شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے صدارتی عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔آج جے ڈی ایس یوتھ کمیٹی کے ریاستی صدر نکھل کمارسوامی نے بھی اپنے اس عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ان دونوں کے استعفوں سے جے ڈی ایس میں بڑی تبدیلی کی توقع کی جارہی ہے۔نکھل کمار سوامی رام نگرم اسمبلی حلقہ سے جے ڈی ایس امیدوار بھی تھے۔ان کے مقابلہ کانگریس امیدوار اقبال حسین نے کامیابی حاصل کی۔نکھل کمارسوامی کا عہدہ پر کرنے پارٹی کو ایک مناسب لیڈر کی تلاش ہے۔لیکن اس عہدہ کے لئے ایچ ڈی کمارسوامی کے فرزندپرجول ریونا کو نامزد کرنے پارٹی لیڈروں سے مطالبہ کررہے ہیں۔پرجول ہاسن پارلیمانی حلقہ سے رکن پارلیمان بھی ہیں۔کہا جارہا ہے کہ پرجول اس عہدہ پر رہ کر پارٹی کے لئے کارآمد ثابت ہوں گے۔ ریونا کی بیوی بھوانی ریونا کو پارٹی کا ریاستی صدر بنانے کا بھی پارٹی سطح پر مطالبہ ہورہا ہے۔ لیکن کمارسوامی اس مطالبہ کے حق میں نہیں ہیں۔ اب فی الحال پرجول ریونا کو یوا جنتادل کا ریاستی صدر نامزد کرنے پارٹی سطح پر گفتگو ہورہی ہے۔اس کے لئے پارٹی سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڈا نے بھی رضامندی ظاہر کردی ہے۔


Recent Post

Popular Links