اعلانات و مراسلات

مودی مسجد میں درس حدیث
بنگلورو۔(راست) گذشتہ چند سالوں سے تسلسل کے ساتھ مودی مسجد ٹاسکر ٹاؤن، شیواجی نگر بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عشاء مولانا حافظ محمد فرید الدین عمری مدنی، ناظم مدرسہ رحمانیہ عربیہ کمبی پور اپنے عام فہم انداز میں درس حدیث دے رہے ہیں اور حالات حاضرہ کے دینی مسائل پر بیان کررہے ہیں۔تمام سے اس بابرکت مجلس میں شرکت فرما کر استفادہ کی گزارش ہے۔ خواتین کیلئے پردہ کا نظم ہے۔ (مجلس منتظمہ۔ مودی مسجد)
محمد علی ہال میں تفسیر قرآن کریم
بنگلورو (راست)یجمان محمد علی ہال، معسکر بنگلور میں ہر جمعہ شب کے ساڑھے نو بجے مفتی محمد اسلام انجم خطیب وامام مسجد لبابین، کمرشیل اسٹریٹ تفسیر بیان کررہے ہیں۔ تمام حضرات سے شرکت کی گزارش ہے۔ خواتین کیلئے پردہ کا انتظام ہے۔ (ادارہئ تفسیر قرآن عظیم)
مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور (راست) بروز جمعہ26مئی بعد نماز عشاء مسجد مرکز المعارف منہاج نگر بنگلور میں مفسر قرآن مولانا محمد ادریس قاسمی،خطیب مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر بنگلور، تفسیر بیان کریں گے۔ برادران اسلام شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں اور قرآن سمجھنے کی کوشش کریں۔
(ادارہ قرآن سنٹر بنگلور)
مسجد طٰہٰ میں تفسیر قرآن مجید
بنگلور (راست) مسجد طٰہٰ ڈی جے ہلی میں تفسیر کلام پاک کا بابرکت سلسلہ ہر اتوار بعد نماز عشاء جاری ہے جس میں مولانا عرفان احمد رشادی، بانی ومہتمم مدرسہ صفۃ النور بنگلورتفسیر کریں گے۔ برادران اسلام سے اس مجلس میں شرکت کی درخواست ہے۔
(صدر، سکریٹری و ذمہ داران مسجد)
مکہ مسجد میں تفسیر قرآن کریم
بنگلورو (راست)مکہ مسجد،نیلسندرا،بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عشاء مولانا ڈاکٹر عبدالخالق قرآن مجید کی تفسیر بیان کریں گے۔ مستورات کیلئے پردہ کا نظم ہے۔تمام سے استفادے کی گزارش ہے۔………………………………………………………………(خالد سرور،سکریٹری)
مجلس تفسیر قرآن مجید
بنگلور (راست) مسجد عائشہ منگمنا پالیہ بومن ہلی بنگلور میں مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن بسم اللہ نگر،بنگلوربروز جمعہ بعد نماز عشاء انشاء اللہ ٹھیک 8:45/ تا9:50/بجے حالات حاضرہ کی روشنی میں قرآن مجید کی تفسیر کریں گے۔ برادران اسلام سے شرکت کی گزارش ہے۔مستورات کیلئے پردہ کا معقول انتظام ہے۔
مسجد حضرت سیدہ سیدانی بیؒ میں محفل ذکر
بنگلورو(راست) مسجد حضرت سیدہ سیدانی بی بیؒ سرمرزا اسماعیل چوک، روبرو سٹی مارکیٹ بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عصر محفل ذکر منعقد ہے۔ جس میں مولانا مفتی سید محمد مدنی میاں اشرفی الجیلانی کے خلیفہ مولانا سید محمد معین الدین اصدق اشرفی، خطیب وامام مسجد حضرت سیدہ سیدانی بی بیؒ ذکر فرمائیں گے۔ ذکر کی محفل کے بعد دعا ہوگی اور تمام حاضرین میں شیرینی تقسیم کی جائے گی۔ تمام اہل سلاسل سے اس محفل میں مع دوست واحباب شرکت کرنے کی گزارش ہے۔
مولانا ڈاکٹر عبدالخالق ندوی کے دینی پروگرام
بنگلورو (راست) ہر جمعہ مسجد معظم بی ٹی ایم لے آؤٹ بنگلور میں مولانا ڈاکٹر عبدالخالق ندوی چینئی حالات ِ حاضرہ کے پیش نظر اہم ترین موضوعات پرقرآن کریم کی روشنی میں جمعہ کا خطاب کرتے ہیں، بعد نماز جمعہ3.30بجے تا اذانِ عصر خواتین اسلام کیلئے اصلاحی و تربیتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ برادرانِ اسلام و خواتین سے پر خلوص گزارش ہے کہ ان زرّین موقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔(صدرو سکریٹری وجملہ اراکین مسجد معظم)
عرس تاج الشریعہ
بنگلورو۔(راست) بتاریخ 26مئی 2023ء بروز جمعہ بعد نماز مغرب تا عشاء بمقام جامع مسجد اہلسنت وجماعت بیگور روڈ بومنہلی بنگلور حافظ وقاری شفیق احمد رضوی امام نور مڑیوال کی تلاوت کلام پاک اور حضرت مولانا محمد اکبر علی خان رضوی خطیب وامام جامع مسجد بومنہلی بنگلور کی نظامت میں عرس حضور تاج الشریعہ منعقد ہونے جارہا ہے، جس میں شبیر احمد رضوی مہتمم الجامعۃ النوریہ مڑیوال کا خطاب ہوگا اور شاعر تنویر خالد رضوی گڑدھلی ومحمد سہیل رضا رضوی منگمنا پالیہ نعت ومنقبت پیش کریں گے۔ برادران اسلام،کثیر تعداد میں شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں۔(صدر واراکین جامع مسجد اہلسنت وجماعت)
درگاہ حضرت سید صفدر علی شاہ ؒ میں چھٹی شریف ضیافت عام کا اہتمام
بنگلورو(راست) بروز جمعہ بتاریخ26مئی2023ء بوقت بعد نمازمغرب، بمقام درگاہ حضرت سید صفدر علی شاہ قادری ؒ و حضرت سید شمشیر علی شاہ قادریؒ و درگاہ حضرت کاس کے پیر ؒ، ٹیپو سلطان پیالیس روڈ، رائن سرکل، چامراج پیٹ حضرت سیدنا خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی ؒ کی چھٹی شریف منائی جارہی ہے۔ مولانا قاری صوفی ولی با قادری، متولی و سجادہ نشین، فاتحہ خوانی و دعاء فرمائیں گے۔ یہ کارروائی دونوں درگاہ شریف وقف بورڈ ادارے کے صدروسکریٹری مجلس منتظمہ و اراکین کمیٹی کی زیر نگرانی ادا کی جائے گی۔ ضیافت عام کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تمام برادران اسلام سے کثیر تعدادمیں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔ خواتین کیلئے پردے کا اہتمام کیا گیا ہے۔…………………………………………………………(عبدالعلیم،جنرل سکریٹری)
مسجد حضرت سیدہ سیدانی بیؒ میں محفل ذکر
بنگلورو(راست) مسجد حضرت سیدہ سیدانی بی بیؒ سرمرزا اسماعیل چوک، روبرو سٹی مارکیٹ بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عصر محفل ذکر منعقد ہے۔ جس میں مولانا مفتی سید محمد مدنی میاں اشرفی الجیلانی کے خلیفہ مولانا سید محمد معین الدین اصدق اشرفی، خطیب وامام مسجد حضرت سیدہ سیدانی بی بیؒ ذکر فرمائیں گے۔ ذکر کی محفل کے بعد دعا ہوگی اور تمام حاضرین میں شیرینی تقسیم کی جائے گی۔ تمام اہل سلاسل سے اس نورانی محفل میں مع دوست واحباب شرکت کرنے کی گزارش ہے۔
سنی جامع مسجد بارلین میں محفل ذکر
بنگلور(راست)بروز جمعہ26مئی شب کے 9بجے بمقام سنی جامع مسجد بارلین، میسور روڈ بنگلورمیں امین اللہ خان قادری کی سرپرستی میں محفل ذکر منعقد ہے۔ برادران اسلام سے گزارش ہے کہ اس محفل میں مع دوست واحباب شرکت فرما کر سعادتوں سے مالامال ہوں۔
(مجلس منتظمہ سنی جامع مسجد بارلین ودرگاہ حضرت خواجہ نظر اولیاءؒ، میسور روڈ بنگلور)
شعبہ حفظ اور 3 سالہ علم دین کورس کیلئے شہری داخلے
بنگلورو(راست)ادارہ ہادی ایجوکیشنل اکیڈمی شہر بنگلور خوشحال نگر کا دینی ادارہ ہے، جہاں اسکول اور کالج میں زیر تعلیم لڑکے اور لڑکیوں کو حفظ کی تعلیم اور عصری علوم کے حامل افراد کو 3 سالہ علم دین کورس کے ذریعہ دینی تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے۔ ادارہ کے زیر اہتمام مسجد حضرت عبد اللہ بن عباسؓ ونو بھاگر کے جی ہلی بنگلور میں حفظ کی تعلیم کا بہترین انتظام کیا گیا ہے۔تعلیمی وقت فجر تا عشاء ہے۔ اسکول کالج میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات جز وقتی نظام کے تحت آف لائن یا آن لائن فجر تا عشاء کسی بھی وقت حفظ کر سکتے ہیں۔ادارہ میں سال 24-2023 شعبہ حفظ اور 3 سالہ علم دین کورس کیلئے شہری داخلے جاری ہیں۔خواہشمند احباب داخلے کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔ مولانا محمد انصر صاحب شاہی 9986454172
حسنات کالج میں روز گار میلہ
بنگلورو(راست) بروز ہفتہ 27مئی حسنات کالج ڈکنسن روڈ بنگلور میں اسوسی ایشن آف مسلم ایمپلائز (اے ایم پی) کے زیر اہتمام ایس ایس ایل سی پاس تا پوسٹ گرائجویٹ کے امیدواروں کیلئے ملازمت حاصل کرنے کا ایک سنہرا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ مختلف کمپنیوں میں کا م مل سکتا ہے۔ تجربہ ہونا یا نہ ہو دونوں امیدوار انٹرویو دے سکتے ہیں عمر 18سے 35سال تک ہو۔ مزید تفصیلات کیلئے رابطہ کریں۔ فردوس عائشہ:9108924840۔رجسٹریشن کیلئے:www.tinyurl.com/may jobdrive2023۔