کولار کی خستہ حال سڑکیں۔رکن اسمبلی توجہ دیں
RushdaInfotech
May 26th 2023
urdu-news-paper
کولار:25مئی (ظہیر عالم) کولار شہر کولار اسمبلی حلقہ کا ہیڈ کوارٹر ہے اور یہاں ضلع وزیر، ضلع پنچایت کا دفتر، رکن پارلیمان کا دفتر،اراکین کونسل کا دفتر، ڈپٹی کمشنر، ضلع پنچایت سی ای او، محکمہ پولیس ودیگر اہم محکموں کے دفاتر موجود ہیں۔ صبح وشام منتخب عوامی نمائندے اور افسر ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرتے ہیں اور اسی سڑک سے گذرتے ہیں لیکن شہر کے اہم راستوں کی حالت بے حد خستہ ہوگئی ہے۔ اس مرتبہ حلقہ کے عوام نے کانگریس سے کوتنور منجوناتھ کو موقع فراہم کیا ہے۔ عوام نے نو منتخب رکن اسمبلی سے گذارش کی ہے کہ رکن کونسل نصیر احمد ودیگر مقامی رہنماؤں کے تعاون سے شہر کی سڑکوں کی مرمت کا آغاز کریں۔ مقامی افراد نے مطالبہ کیاہے کہ اموار پیٹ، ٹیپو سلطان روڈ کی مرمت کا کام شروع کریں۔