عوام دوست، بدعنوانیوں سے پاک انتظامیہ فراہم کرنے بلدیہ افسروں کو آواز

RushdaInfotech May 26th 2023 urdu-news-paper
عوام دوست، بدعنوانیوں سے پاک انتظامیہ فراہم کرنے بلدیہ افسروں کو آواز

ہنسورو:25مئی (محمد رفیق) رکن اسمبلی جی ڈی ہریش گوڈا نے بلدیہ افسروں کو ہدایت دی کہ سرکاری کام کاج کیلئے عوام کو بلدیہ کے چکر کاٹنے کا موقع نہ دیں اور بدعنوانیوں سے پاک انتظامیہ فراہم کریں۔ رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ ہنسورو بلدیہ کا دورہ کرنے کے بعد افسروں اورعملہ کے ساتھ اجلاس طلب کرکے ہریش گوڈا ے یہ ہدایت دی۔ انہو ں نے کہا کہ بلدیہ کے تعلق سے عوام کی رائے بہتر نہیں ہے۔ نمونہ۔3سے لے کر کھاتہ ودیگر کاموں کیلئے عوام کو دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور کیا جارہا ہے، اس لئے بلدیہ کو عوام دوست بنانے کے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے منسپل کمشنر سنجے کمار کو ہدایت دی کہ بارش کے دوران شدید مسائل کا سامنا کرنے والے منجوناتھ لے آؤٹ، ماروتی لے آؤٹ، ساکیت لے آؤٹ کے گھروں کے اندر پانی کوگھسنے سے روکنے جنگی پیمانہ پر اقدامات اٹھائیں۔ انہو ں نے خبردار کیا کہ غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسروں اور عملہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کو بلدیہ افسروں اور عملہ نے تہنیت پیش کی۔ جلسہ میں کمشنر سنجے کمار، اے ای ای شرمیلا، انجینئر روپا، سینئر طبی افسر ستیش، جے ای لوکیش، سابق بلدیہ صدر شیوکمار، جنتادل (ایس) رہنما رضوان، کرشنا نائک ودیگر حاضررہے۔


Recent Post

Popular Links