حجاج کرام کو طیارے میں چار چیزیں لانے سے روک دیا گیا
RushdaInfotech
May 26th 2023
urdu-news-paper

مکہ مکرمہ-25مئی(ایجنسی)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ضیوف الرحمن کیلئے ہوائی سفر کے دوران ممنوعہ سامان لانے سے اجتناب برتنے کی ہدایت کردی- وزارت نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا مقدس سفر کرنے والے مسافروں کو طیارے میں چار چیزیں لانے سے روک دیا ہے-وزارت نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک انفوگرافک میں 4/اشیاء کی نشاندہی کی ہے جو ہوائی جہاز میں سفر کرتے وقت ممنوع ہیں - ان چیزوں میں پلاسٹک کے تھیلے، پانی کی بوتلیں اور کھلا مواد، بے ترتیب اور پیک نہ کیا گیا مواد اور کپڑے میں لپٹا ہوا سامان شامل ہے-