پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 8مقدموں میں 8جون تک عمران خان کی ضمانت منظور کرلی

RushdaInfotech May 25th 2023 urdu-news-paper
پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے  8مقدموں میں 8جون تک عمران خان کی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد:24 مئی (یو این آئی)پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 8 مقدموں میں 8 جون تک ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے -قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خان نے اپنی سماعتوں میں شرکت کیلئے لاہور سے دارالحکومت اسلام آباد کا سفر کیا-انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کو ان 8 مقدموں میں 8 جون تک ضمانت پر رہا کیا جائے -اپریل 2022 میں وزیر اعظم کے عہدے سے برطرف کیے جانے والے عمران خان کے خلاف 90 سے زیادہ مقدمے درج ہیں -جون 2022 میں، مخلوط حکومت نے دعویٰ کیا کہ خان اور ان کی اہلیہ نے القادر یونیورسٹی بنانے کیلئے پاکستان کے بڑے رئیل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض سے پلاٹ حاصل کیا اور ان سے اربوں روپے حاصل کیے -دریں اثناء اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 8 مقدموں میں شامل تفتیش کرنے پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا-انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جوادعباس نے 2 صفحات پرفیصلہ جاری کیا، جس میں کہا ہے کہ پراسی کیوٹرکے مطابق جے آئی ٹی نے عمران خان کو تفتیش میں معاونت کیلئے نوٹس جاری کئے، پراسی کیورٹر کے مطابق متعدد بار جے آئی ٹی نوٹسوں کے باوجودعمران خان شامل تفتیش نہیں ہوئے، عمران خان جے آئی ٹی کی بتائی ہوئی تاریخ اورجگہ پرشامل تفتیش نہیں ہوئے -اے آر وائی نیوز کے مطابق عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ وکیلِ ملزم کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث دی گئی تاریخ پر پیش نہیں ہوئے، جے آئی ٹی عمران خان کوزمان پارک میں شامل تفتیش کرلے -عدالت کا کہنا تھا کہ وکیل ملزم کے مطابق اس سے قبل بھی جے آئی ٹی نے زمان پارک میں عمران خان سے تفتیش کی، عمران خان سے تفتیش کیلئے جگہ کا تعین کرنے پر عدالتی معاونت درکار نہیں -فیصلے میں کہا ہے کہ عدالت کی جانب سے تفتیش کیلئے جگہ کاتعین کرناعدالتی مداخلت بھی ہوسکتی، قانون کومدنظررکھتے ہوئے تفتیش کی جگہ کاتعین فریقین کو باہمی رضامندی سے دیکھنا ہوگا-عدالت کا کہنا تھا کہ امید ہے آئندہ تاریخ سے قبل عمران خان کوجے آئی ٹی شامل تفتیش کرلے گی، فریقین باہمی رضامندی سے عمران خان کابیان ریکارڈ کرنے کے طریقے کار کا تعین کرنے پر آزاد ہیں، فریقین عمران خان کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر دلائل کیلئے 8 جون کو عدالت پیش ہوں -


Recent Post

Popular Links