یوٹی قادر بلامقابلہ اسمبلی اسپیکر منتخب

RushdaInfotech May 25th 2023 urdu-news-paper
یوٹی قادر بلامقابلہ اسمبلی اسپیکر منتخب

بنگلورو-24 مئی (سالارنیوز) سابق وزیراورپانچ بار کرناٹک اسمبلی کیلئے منتخب ہونے والے کانگریس ایم ایل اے یوٹی قادر آج بلامقابلہ کرناٹک لجس لیٹیو اسمبلی اسپیکر منتخب ہوگئے - قادر پہلے مسلمان ہیں جو اس عہدہ کیلئے منتخب ہوئے ہیں - کل قادر نے اس عہدہ کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کردیا تھا، ان کے مقابلہ میں بی جے پی یا جے ڈی ایس سے کسی دوسرے امیدوار نے نامزدگی داخل نہیں کی-آج اسمبلی میں یوٹی قادر کو بلامقابلہ اسمبلی اسپیکر منتخب کرنے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے قادر کے نام کو پیش کیا -نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بھی ان کے نام کی تائید کی- عبوری اسپیکر آروی دنیش پانڈے نے وزیراعلیٰ کی تجویز کو ایوان میں پیش کرتے ہوئے ووٹ کرنے کو کہا-قادر کے مقابلے میں کوئی دوسرا امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے ایوان میں وزیراعلیٰ کی تجویز کو منظورکرلیا اس طرح یوٹی قادر بلامقابلہ اسمبلی اسپیکر منتخب قرار دئے گئے -وزیراعلیٰ سدارامیا اور نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار،بی جے پی لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ بسواراج بومئی تینوں، یوٹی قادر کو اسپیکر کی مسند تک لے گئے -عبوری اسپیکر دیش پانڈے نے ان کیلئے اسپیکر کی کرسی خالی کرکے ان کا خیرمقدم کیا -تینوں نے قادر کو اسپیکر کی کرسی پر بٹھاکر انہیں مبارکباد پیش کی- ایوان میں تمام اراکین اسمبلی نے بھی یوٹی قادرکا خیرمقدم کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی-


Recent Post

Popular Links