اعلانات و مراسلات

عازمین حج کا تربیتی کیمپ
ٹمکور۔(راست) عزیزیہ ٹرسٹ ٹمکور کی جانب سے 3 جون بروز ہفتہ صبح 10 بجے تا شام 5 بجے ٹمکور کے عازمین حج کیلئے ایک تربیتی کیمپ مقام، دانا پالیس میلے کئے روڈ ٹمکور، منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس کیمپ میں ضلع ٹمکور اور قریبی اضلاع ہاسن، ڈوڈ بالا پور اور چترادرگہ سے امسال فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سفر کا ارادہ کئے تمام عازمین حج شرکت فرما سکتے ہیں۔ پرائیویٹ ٹور آپریٹرس کے ذریعہ جانے والے عازمین بھی شرکت کر سکتے ہیں۔ کیمپ میں حضرت مولانا فیض الدین صاحب رشادی ٹمکور، حضرت مفتی ابوذر رشادی بنگلور اور مفتی شاہد قاسمی جمور عازمین حج سے خطاب کرتے ہوئے مقاصد حج اور مناسب حج وعمرہ پر روشنی ڈالتے ہوئے تفصیل سے گفتگو فرما ئیں گے اور آپ کو حج مبرور کیلئے پوری طرح تربیت دیں گے۔ نیز خواتین عازمین کیلئے پردہ کا معقول انتظام رہے گا تمام عازمین مرد و خواتین سے گزارش ہے کہ وقت مقررہ پر شرکت فرمائیں۔ (پاؤر پوائنٹ کے ذریعہ مناسب حجاج کرام کو ترغیب دی جائے گی)
(محمد حسیب اللہ،بانی وصدر عزیزیہ ٹرسٹ، ٹمکور ضلع)
معلمہ کی ضرورت ہے
ہاسن۔(راست) جامعہ رقیہ للبنات ہاسن کے لئے ایک حافظہ معلمہ کی ضرورت ہے جو لڑکیوں کو حفظ قرآن کرانے کی صلاحیت رکھتی ہو اگر شادی شدہ جوڑا دونوں حافظ قرآن ہوں تو دونوں کے لئے رہائش کے ساتھ خدمت کا موقع ہے۔ اس خدمت میں دلچسپی رکھنے والے احباب واٹس ایپ کے ذریعہ اپنی تفصیلات روانہ کریں۔
(مہتمم جامعہ رقیہ للبنات، ہاسن:9880355274)
اپنا گھر میں یتیم وغریب بچوں کے داخلے جاری
کولار۔(راست)”اپنا گھر“ کولار شہر کا قدیم ادارہ ہے جو یتیم غریب و نادار لڑکوں کی کفالت تعلیم و تربیت کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ تعلیمی سال کا آغاز ہوا جا رہا ہے۔ ایسے والدین یا سرپرست جو اپنے لڑکوں کی تعلیم کا بوجھ اٹھا نہیں سکتے ان کے لئے رواں سال داخلے جاری ہیں۔ جن بچوں کے والدین یا دونوں میں کوئی ایک نہیں ہوں یا ایسے مفلس ماں باپ جو بچوں کو اسکول بھیجنے سے مجبور ہوں وہ اپنے بچوں کو اپنا گھر کولار میں داخل کراسکتے ہیں جہاں ان بچوں کی تعلیم و تربیت اور کفالت کا معقول انتظام ہے۔ چھ سال سے زائد عمر کے بچے یا ہائی اسکول کے بچوں کو اسی انتظامیہ کے زیر نظام چل رہے اسکولوں یا کانونٹ اسکولس میں داخل کراکے ان کی نگرانی کی جائے گی۔ اسکولی تعلیم کے علاوہ عربی و دینی تعلیم کے لئے معلم کی خدمات بھی میسر ہیں۔ لہٰذا والدین یا سرپرستوں سے گذارش ہے کہ وہ ایسے لڑکوں کو اس ادارہ میں داخل کرائیں۔ دلچسپی رکھنے والے احباب مزید معلومات کے لئے اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔عبدالغفار شیخ۔ مینیجر 93430 31651۔(عبداللہ کلیم۔ سکریٹری۔ ملت ویلفیئر ٹرسٹ۔کولار)