ایک گھنٹہ کی موسلادھاربارش سے65درخت زمین بوس،راستے جام،سوارپریشان 22انڈرپاسزسروے کرنے کی ہدایت،بی بی ایم پی کی کارکردگی پرپھر سوالیہ نشان

RushdaInfotech May 23rd 2023 urdu-news-paper
ایک گھنٹہ کی موسلادھاربارش سے65درخت زمین بوس،راستے جام،سوارپریشان 22انڈرپاسزسروے کرنے کی ہدایت،بی بی ایم پی کی کارکردگی پرپھر سوالیہ نشان

بنگلور۔22مئی (سالارنیوز)اتوار کو شہر میں صرف ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی بارش نے دارالحکومت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ شہر کے 65 علاقوں میں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، تباہی مچ گئی اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے بہت سارے مسائل کاسامنا کرنا پڑا۔شہرمیں اتوار کی سہ پہر 3.30 بجے سے ایک گھنٹہ تک بادل گرجتا رہا۔شہرمیں ژالہ باری کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔برساتی پانی کے باعث شہر افراتفری کی زد میں آگیا۔ موسلا دھار بارش سے موٹرسائیکل اور پیدل چلنے والوں کودم بخودکردیا۔چامراج پیٹ، نگرباوی، کامکشی پالیہ، گری نگر، جیانگر، میجسٹک، ملیشور، کے آر مارکیٹ، چک پیٹ، وجئے نگر، یشونت پور، شیشادری پور، ہیبال، جے پی نگر، نندنی لے آؤٹ، راجہ جی نگر، مہالکشمی لے آؤٹ اور دیگر میں بارش ہوئی ہے۔مہالکشمی لے آؤٹ کی گلیوں میں پانی بھر گیا، سڑک کے کنارے اور گھر کے سامنے کھڑی کاریں اور بائک پانی میں ڈوب گئے، لے آؤٹ کے نشیبی گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔ معاملہ سامنے آتے ہی مہالکشمی لے آؤٹ، ایم ایل اے کے گوپالیا نے جائے وقوع کا دورہ کرکے معائنہ کیا۔ بی بی ایم پی کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر راحت رسانی کا کام شروع کیا۔وجیا نگر میں سڑک کے پار ایک بڑا درخت گر گیا اور کچھ دیر کیلئے ٹرافک میں خلل پڑا۔ منجوناتھ نگر میں ایک مکان پر سڑک کنارے درخت گر گیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کمارکرپا روڈ پر چترکلا پریشد کے پاس ایک بڑا درخت گرنے کے بعد اس راستے پر گاڑیوں کی آمدورفت کچھ دیر کے لئے معطل رہی۔ وجیا نگر میں شوبھا اسپتال کے قریب بی ایم ٹی سی کی بس پر ایک بڑا درخت گرا اور بسون گڈی میں بنگلورو ہائی اسکول بس اسٹینڈ کے قریب ایک درخت گرا۔ خوش قسمتی سے گاڑیوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے کوئی حادثہ درپیش نہیں ہوا۔ یشونت پور بی ایم ٹی سی بس اسٹینڈ کے اندر بارش کاپانی جمع ہوگیا۔
کل کہاں کہاں کتنی بارش ہوئی؟: راج محل گٹہلی66 ملی میٹر، کوٹیگے پالیہ 33ایم ایم،چوڈیشوری وارڈ20ملی میٹر، ودیارنیا پورہ 33 ملی میٹر مارپناپالیہ26 ملی میٹر۔ کشال نگر 35 ملی میٹر۔ بسوناپور 24ملی میٹر، ودیاپیٹھا،25.5ملی میٹرہیمگے پور24ایم ایم،ناینڈہلی 22ایم ایم۔ سمپنگی رامن نگر32ایم ایم،وی وی پور20ایم ایم، چامراج پیٹ 28ایم ایم،داسرہلی 28ایم ایم،راجہ جی نگر37ایم ایم بارش ہونے کی اطلاع ہے۔
65درخت گرے:۔ اتوارکی سہ پہرہوئی موسلا دھار بارش سے شہرکے کئی مقامات پر 65 درخت جڑسے اکھڑگئے۔درختوں کوگرنے سے ہونے والی تباہی کوروکنے کے لئے بروہت بنگلورمہانگرپالیکے (بی بی ایم پی)کی طرف سے 41فاریسٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔یہ ٹیمیں شہرمیں جہاں کہیں بھی بارش سے درخت زمین بوس ہوں گے وہاں پہنچ کرفوری ہٹانے کاکام کریں گے اورراستہ سے ٹرافک کے آسان گزر کیلئے موقع فراہم کریں گے۔ اسی طرح بارش سے نقصان زدہ علاقہ میں بھی جاکریہ ٹیم راحت رسانی کاکام کرے گی۔
22/انڈرپاس کاسروے: کے آرسرکل کے قریب کل بارش کے باعث انڈرپاس میں کارزیرآب آگئی جس میں سوارایک سافٹ ویرملازم کی جان چلی گئی۔اسی طرح ایک اورشخص کے فوت ہونے کی بھی اطلاع ہے۔اس واقعہ کے بعد بی بی ایم پی ہوش کے ناخن لیتے ہوئے شہر میں واقع 20 انڈرپاسز کی صورت حال کی جانکاری کیلئے سروے کاکام شروع کرنے کافیصلہ کیاہے۔بی بی ایم پی کے کمشنرشکارگری ناتھ نے افسروں کوہدایت دیتے ہوئے کہاکہ شہر کے 20انڈر پاسز کاجائزہ لیں تاکہ اس قسم کاکوئی دوسراواقعہ پیش نہ آئے۔


Recent Post

Popular Links