تلنگانہ میں آئندہ تین دنوں کے دوران درجہ حرارت میں تین ڈگری اضافہ کا امکان
RushdaInfotech
May 11th 2023
urdu-news-paper

حیدرآباد10مئی (یواین آئی) تلنگانہ میں آئندہ تین دنوں کے دوران درجہ حرارت میں تین ڈگری اضافہ کا امکان ہے۔ اگرچہ منگل کو کئی مقامات پر بارش ہوئی لیکن ریاست کے کئی مقامات پر درجہ حرارت میں اضافہ درج کیاجارہا ہے۔ کئی اضلاع میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے زائد درج کیاگیا۔ سوریا پیٹ ضلع کے کیتاوری گوڑم میں اعظم ترین درجہ حرارت 42.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے جلورپاڈو میں اعظم ترین درجہ حرارت 42.5، منچریال ضلع کے کومیرا اور کونڈاپور میں 42.4، جے شنکر بھوپال پلی ضلع کے پیڈم پیٹا میں 42.2، منچریال کے کوال ٹائیگر ریزرو میں 42، پداپلی ضلع، ضلع منچریال میں 41ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ میں آئندہ تین دنوں کے دوران درجہ حرارت میں تین ڈگری اضافہ کا امکان ہے۔