عدالت کا فیصلہ قانون وانصاف کی جیت اور متعصب ایجنسیوں کے منہ پرطمانچہ:مولانا ارشدمدنی

RushdaInfotech March 30th 2023 urdu-news-paper
عدالت کا فیصلہ قانون وانصاف کی جیت اور متعصب ایجنسیوں کے منہ پرطمانچہ:مولانا ارشدمدنی

نئی دہلی:29مارچ(راست) اس اہم فیصلہ پر اپنے اطمینان ومسرت کا اظہارکرتے ہوئے جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے کہا کہ عدالت کایہ فیصلہ قانون وانصاف کی جیت ہے اور ان متعصب ایجنسیوں کے منھ پر ایک طمانچہ ہے، جو غیر جانبدارانہ تفتیش کی جگہ بے گناہوں کو جیلوں میں ڈال کر نہ صرف اپنی پیٹھ تھپتھپاتی ہیں بلکہ دھڑلے سے یہ دعویٰ کردیتی ہے کہ ہم نے اصل مجرموں کو پکڑلیا ہے، مولانا مدنی نے کہا کہ یہ کوئی پہلاواقعہ نہیں ہے کہ جس میں ان ایجنسیوں کو منھ کی کھانی پڑی ہے، اس سے پہلے بھی متعددمعاملوں میں ان متعصب ایجنسیوں کا دہراکرداراجاگرہوچکاہے، انہوں نے کہا کہ ہم اول دن سے یہ مطالبہ کرتے آئے ہیں کہ جب تک پولیس اورتفتیشی ایجنسیوں کی جواب دہی طے نہیں کی جائے گی اسی طرح بے گناہوں کی زندگیوں سے کھلواڑہوتارہے گا،مولانا مدنی نے کہا کہ متعصب انتظامیہ کی ظلم وزیادتیوں کے خلاف امیدکی کوئی کرن نظرآتی ہے توعدالتیں ہی ہیں -انہوں نے کہا کہ حکومتوں کو بھی سوچنا چاہئے کہ جن لوگوں کے ہاتھ میں اختیاردیا ہواہے وہ کیسے نااہل فرقہ پرست اور متعصب ہیں کہ وہ صرف مذہب کی بنیادپر بے قصورلوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں دوسری جانب عدالتیں بے گناہ افرادکو باعزت بری کرکے فرقہ پرست طاقتوں اوران کے دباؤمیں کام کرنے والی ایجنسیوں کو یہ باورکرارہی ہیں کہ وہ جھوٹے مقدمات میں پھنساکر بے قصورلوگوں کی زندگیوں کو بربادکرنے سے بازآئیں - انہوں نے کہا کہ یہ انسانی حقوق کی سنگین پامالی کا معاملہ بھی ہے، لیکن افسوس اس پر حکومتی اداروں کوچھوڑیئے انسانی حقوق کی علمبرداری کا دعویٰ کرنے والی تنظیموں اوراداروں کے لوگ بھی چپ ہیں اورجھوٹے الزام میں بند مسلم نوجوانوں کی تباہی وبربادی پر کوئی ایک لفظ نہیں کہتا -


Recent Post

Popular Links