امیت شاہ کی کارکے پیچھے روانہ 2طلبا کے خلاف معا ملہ پو لیس اہلکارو ں کے روکنے کے باوجود نہیں رکے تھے

RushdaInfotech March 29th 2023 urdu-news-paper
امیت شاہ کی کارکے پیچھے روانہ 2طلبا کے خلاف معا ملہ پو لیس اہلکارو ں کے روکنے کے باوجود نہیں رکے تھے

بنگلورو28مارچ(سالار نیوز)مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے26مارچ کی شام ایچ اے ایل ہوائی اڈہ روانہ ہو تے وقت اچانک ان کے قافلے کے پیچھے دو پہیہ والی گاڑی پر گئے 2نوجوانوں کے خلاف کمرشیل اسٹریٹ پولیس تھانے میں معا ملہ درج کیا گیا ہے۔نیلسندر کے آر کے گارڈن کے رہنے والے عمران(21) اورجبران(21) کو پو لیس حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔پو لیس کے مطابق دونوں نوجوان آر ٹی نگر کے ایک کالج میں ڈگری سال دوم کے طالب علم ہیں۔بتا یا جا تا ہے کہ 26مارچ کی رات شیواجی نگر میں مقیم اپنے دوست کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد دونوں ایک دو پہیہ والی گاڑی کے ذریعے گھر لوٹ رہے تھے۔اس دوران رات10.45بجے امیت شاہ ایک نجی ہوٹل میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد نئی دہلی لوٹنے کے لئے ایچ اے ایل ہوائی اڈہ کے لئے روانہ ہو ئے تھے۔ اس دوران موٹر سائیکل سورار عمران اور جبران سفینا پلازا سے ون وے روڈ میں داخل ہو کر کبن روڈ پہنچے۔ کبن روڈ سے امیت شاہ کا قافلہ روانہ ہو نے کی وجہ سے عوام کی گاڑیوں کو تھوڑی دیر کے لئے روک دیا گیا تھا۔عمران اور جبران نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹرافلک پو لیس اہلکار روکنے کے با وجود اس کو نظر انداز کر تے ہو ئے کبن روڈ پر داخل ہو کر امیت شاہ کے قافلہ کے پیچھے روانہ ہو نے لگے۔منی پال سنٹر سے قریب پولیس نے انہیں روک کر حراست میں لے لیا تھا۔اس دوران نوجوانوں نے اپنے بیان میں بتا یاہے کہ بغیر ہیلمٹ گاڑی چلانے کی وجہ سے پو لیس پکڑلے گی اس سے گھبرا کر وہ کبن روڈ سے روانہ ہو ئے تھے۔کمرشیل اسٹریٹ پولیس دونوں نوجوانوں کے خلاف معا ملہ درج کر کے مزید جانچ کر رہی ہے۔


Recent Post

Popular Links