وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں نندی ہلز میں روپ وے کیلئے سنگ بنیاد
چکبالاپور۔28مارچ (محمد جیلانی) ریاست و ضلع کا مشہور سیاحتی مقام نندی ہلز پر 93.50 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے جانے والے پاسنجر روپ وے کے لئے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے نندی ہلز کے دامن میں سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بے شمار یہاں کے سیاحوں کا صدیوں کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے۔اس سے پہلے مشہور کنڑا فلم اداکار شنکر ناگ کی جو تمنا روپ وے تعمیر کرنے کی تھی وہ بھی بہت جلد پوری ہوجائے گی۔وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ روپ وے کا تعمیراتی کام کے لئے محکمہ کرناٹک ٹورزم نے ڈائنمک روپ وے پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جو عوام و پبلک پی پی پی طرز پر نندی ہلز کے دامن میں 93.40کروڑ کی لاگت سے 2.93 کلومیٹر دوری کے لئے روپ وے تعمیر کی جائے گی۔ڈائنمک روپ وے پرائیویٹ لمیٹڈ نے 30سالوں کی رعایتی مدت کے ساتھ تعمیر، ڈیزائن، فئنانس، آپریٹ اور ٹرانسفر (DBFOT) فریم ورک پر لاگو کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تاریخی مقامات ورثہ کی یادگار والے اس نندہلز ایڈونچر، اسپورٹس جیسے ٹریکنگ،سائیکلنگ اور پیرا گلائیڈنگ کے لئے بھی مشہور نندی ہلز تک پہنچنے کے لئے روپ وے جیسے تیز رفتار اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی سہولت سے پہنچنے کے وقت کی بچت کرے گا۔اس روپ وے کی تعمیر سے سیاحوں کو آس پاس کے علاقوں کا خوبصورت نظارہ دیکھنے کو ملے گا اور ساتھ ساتھ اس علاقہ میں آلودگی کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکے گا۔روپ ویں کی تعمیر سے ہموار کئی رابطہ کے ساتھ ساتھ نندی ہلز کی جانب زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے میں آسانی ہو سکے گی اوپر پہاڑ اور نیچے لینڈینگ اسٹیشنوں پر سیاحوں کے لئے مختلف سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔پہاڑ کے دامن کے ٹرمنل میں 480 دو پہیہ گاڑیوں اور 410 کاروں کی پارکنگ کا انتظام رہے گااورفوڈ کورٹ،پینے کے پانی کی سہولت،بیت الخلاء،ٹکٹ کانٹر،ریسٹ روم،ریستوران اور دوکانوں کے لئے پارکنگ کی سہولت ہوگی۔اس یوجنا سے بنگلور دیہی چکبالاپور و کولار اضلاع کے سیاحوں میں اضافہ ہوسکے گا اور اس لحاظ سے یہ علاقہ آنے والے دنوں میں بہت ہی ترقی یافتہ بن سکے گا۔اس سنگ بنیاد کے موقع پر ضلع انچارج وزیر یم ٹی بی ناگراج،وزیر ریونیو آر اشوک،وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکردیگر مختلف محکموں کے افسران،ضلع سطح کے افسران اور عوام موجود رہے۔