وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں نندی میڈیکل سائنس وریسرچ سنٹر کا افتتاح

RushdaInfotech March 29th 2023 urdu-news-paper
وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں نندی میڈیکل سائنس وریسرچ سنٹر کا افتتاح

چکبالاپور۔28مارچ (نامہ نگار) ریاست میں سرکاری میڈیکل کالجوں کی تعمیر کا مقصد ہر غریب سے غریب فرد کو اعلیٰ معیار کی صحت فراہم کرنا ہے۔چکبالاپور ضلع میں میڈیکل کالج کی تعمیر ڈاکٹر کے سدھاکر کی جدوجہد کا نتیجہ ہے جس کے لئے انہوں نے اس کے لئے اپنی ودھان سبھا کی رکنیت کو بھی قربان کردیا تھا۔ان کے اس کارنامہ کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔یہ بات ریاستی وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے تعلقہ کے ارور قریہ میں 60 ایکڑ اراضی پر 750 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کئے گئے نندی میڈیکل سائنس و ریسرچ سنٹر کا افتتاح کرنے کے بعد کہی۔انہوں نے بتایا کہ میڈیکل کالج کی تعمیر کا مقصد غریبوں کو بھی اچھی سے اچھی عمدہ صحت فراہم کرنا ہے۔اس کالج کی تعمیر سے اس ضلع و علاقہ کے عوام کو بہتر سے بہتر و معیاری صحت فراہم ہوسکے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 3سال پہلے یہ سوچا بھی نہیں گیا تھا کہ یہاں اس طرح کی یہ عالیشان و اعلیٰ معیاری سرکاری میڈیکل کالج کا قیام ہوسکے گا،مگر ڈاکٹر سدھاکر کی دوراندیش،محنت و مشقت کا نتیجہ ہے کہ جو یہاں پر یہ میڈیکل کالج تعمیر ہوئی ہے۔اس کالج کی تعمیر،ضلع کی ترقی و فلاح و بہبودی کے لئے ڈاکٹر سدھاکر نے اپنی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ ہوکر بی جے پی میں شامل ہوکر ریاست کے وزیر صحت بنے کے بعد اپنی پہلی کابینہ میں ہی اس سرکاری میڈیکل کالج کی تعمیر کے لئے منظوری حاصل کی تھی، جس کا پھل آج یہاں پر دکھائی دے رہا ہے۔وزیر اعلیٰ بومئی نے کہا کہ وزیر سدھاکر نے چکبالاپور کے ساتھ ساتھ میرے ضلع ہاویری کے لئے بھی سرکاری میڈیکل کالج کی منظوری کرائی، جس کے لئے میں ہاویری ضلع کے عوام کی جانب سے ڈاکٹر سدھاکر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ وزیراعظم مودی نے قانون میں ترمیم کرکے آسانی لانے کی بدولت ریاست میں میڈیکل کالجس کی تعمیر میں تیزی لائی گئی ہے، اس کی تعمیر میں مرکزی حکومت 60 فیصد اور ریاستی حکومت 40 فیصد گرانٹ فراہم کررہی ہے۔اس طرح سے مرکزی حکومت کے تعاون کی بدولت ریاست کے ہر ایک ضلع میں بھی سرکاری میڈیکل کالج کی تعمیر کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر نے کہا کہ ضلع کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ یہاں پر 2 میڈیکل کالج کی تعمیر ہوچکی ہے، جس کاحال ہی میں ستیہ سائی گراما مدینہلی قریہ میں وزیر اعظم نریندرمودی نے افتتاح کیا تھا۔اب سرکاری میڈیکل کالج کا افتتاح وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کے ہاتھو ں ہوا ہے۔اس موقع پر ضلع انچارج وزیر ایم ٹی بی ناگراج،وزیر ریونیو آر اشوک،ڈپٹی کمشنر ین یم ناگراج،محکمہ صحت و میڈیکل ایجوکیشن کے افسران اور مقامی لیڈران موجود رہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی و دیگر نے اس میڈیکل کالج کے طلبا کے ساتھ مباحثہ بھی کیا۔


Recent Post

Popular Links