ریزرویشن کا خاتمہ: ایس ڈی پی آئی کا احتجاج
RushdaInfotech
March 29th 2023
urdu-news-paper
چکمگلور۔28مارچ (فیروز نشیمن) چکمگلور میں ایس ڈی پی آئی کی جانب سے 2.B.ریزویشن کی منسوخی کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ شہر کے آزاد پارک میں یس ڈی پی آئی کی جانب سے مسلمانوں کے 2Bریزرویشن کو ختم کرنے کے اقدام کو مسلم دشمنی قرار دیا۔اس موقع پر یس ڈی پی آئی کے ضلعی صدر غوث منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کرناٹک کی بی جے پی حکومت اور وزیر اعلیٰ بسوارج بومئی نے مسلمانوں کے رزیرویشن کو ختم کرکے اپنی مسلم دشمنی کو ظاہر کردیا ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت فوراً منسوخی کو رد کرے۔اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے ذمہ دار حافظ محسن اور دیگر لیڈ ران حاضر تھے۔