راہل گاندھی کے حق میں 5/اپریل کو کولار میں زبردست احتجاج۔ منی اپا
کولار۔28مارچ (ظہیر عالم) سابق رکن پارلیمان کے ایچ منی اپا نے بتایا کہ سابق اے آئی سی سی صدر راہل گاندھی کی پارلیمانی رکنیت منسوخ کرنے کے خلاف 5/اپریل کو کولار میں زبردست احتجاج کیا جائے گا۔ یہاں پترا کرترا سنگھا میں طلب کردہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منی اپا نے یہ جانکاری دی اور کہاکہ کولار۔ چکبالاپور اضلاع اور بنگلور رورل کانگریس کمیٹیوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے، جس میں کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار، سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کے علاوہ مرکزی وزیر ریاستی لیڈرس سمیت ایک لاکھ سے زیادہ افراد شرکت کریں گے۔ انہو ں نے کہا کہ راہل گاندھی کی جانب سے اڈانی کولے کر نریندر مودی کے ساتھ رابطہ ودیگر معاملات کے تحت پارلیمان میں مرکزی حکومت کو گھیرے جانے سے بوکھلا کر راہل گاندھی کے خلاف سازش رچی گئی ہے۔ اس موقع پر پرچار سمیتی کے رکن منجوناتھ،بلاک صدر پرساد بابو، محمد اقبال، عطاء اللہ، سرینواس، رام پرساد مرلی، پیارے جان ودیگر حاضر رہے۔