گڈکری کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا گرفتار

RushdaInfotech March 29th 2023 urdu-news-paper
 گڈکری کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا گرفتار

ناگپور۔28 مارچ (ایجنسی) مرکزی وزیر نتن گڈکری کو ٹیلی فون پر جان سے مارنے کی دھمکی دینے اور 10 کروڑ روپے کا مطالبہ کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ناگپور پولیس نے ملزم جایش پجاری کو کرناٹک کے بیلگاوی سے گرفتار کیا۔ ناگپور پولیس کی ایک ٹیم بیلگاوی گئی اور ملزم جایش پجاری کو اپنی تحویل میں لے لیا، جو کچھ دیگر جرائم کے معاملات میں سزا یافتہ ہے۔
خیال رہے کہ ملزم کو مزید پوچھ گچھ کے لیے ناگپور لایا گیا ہے اور اسے جلد ہی ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ 21 مارچ کو پجاری نے اورنج سٹی اسپتال کے قریب گڈکری کے دفتر میں کم از کم تین بار فون کیا اور 10 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔ مطالبہ پورا نہ ہونے پر مرکزی وزیر کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔یہ کال منگلورو میں ایک ایونٹ مینجمنٹ کمپنی میں کام کرنے والی خاتون کی طرف سے آئی تھی۔ دھمکی کی کال کے چار دن بعد ناگپور پولیس کی ایک ٹیم نے 25 مارچ کو بیلگاوی کی ہنڈالگا جیل کی تلاشی لی، جہاں پجاری عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔ انہوں نے کم از کم دو موبائل اور دو سم کارڈ برآمد کیے، جو پجاری کے پاس تھے اور جنہیں مبینہ طور پر گڈکری کو دھمکی دینے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔اس سے پہلے 14 جنوری کو مفرور مافیا ڈان داؤد ابراہیم کاسکر کا خاص ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے پجاری نے گڈکری کے دفتر میں 100 کروڑ روپے کے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، جسے 21 مارچ کو گھٹا کر 10 کروڑ روپے کر دیا گیا۔


Recent Post

Popular Links