خواتین کو با اختیار بنانے تعلیم پر زور ضروری:نروپما

RushdaInfotech March 28th 2023 urdu-news-paper
خواتین کو با اختیار بنانے تعلیم پر زور ضروری:نروپما

ملباگل:27مارچ (عمران خان) بلدیہ رکن شریمتی نروپما جگن موہن ریڈی نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے ضروری ہے کہ والدین اپنی لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ دیں۔ یہاں متیال پیٹ میں آر این چاری ٹیبل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے منعقد پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے نروپما نے اس خیال کااظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جھونپڑ پٹی علاقوں میں خواتین کو اقتصادی، سیاسی اور سماجی طو رپر ترقی کرنے کیلئے ضروری ہے کہ وہ تعلیم سے آراستہ ہوں۔ اس طرح کے ٹرسٹ اور دیگر اداروں کی ذمہ داری ہے کہ حکومت کی جانب سے فراہم سہولتوں اور اسکیموں کو اقلیتوں، دلتوں اور غریبوں کے بچوں کو دلائیں۔ انہو ں نے وعدہ کیا کہ علاقہ میں غریب بچوں کی تعلیم کیلئے وہ ہر ممکن مدد کریں گے۔ اس موقع پر مرارجی دیسائی اقامتی اسکول کے پرنسپل عبد النوید، ٹاؤن بلاک کانگریس صدر امان اللہ، بلدیہ رکن ذبیح اللہ، چاند پاشاہ، بھیم پور ششی کلا، سابق بلدیہ رکن ستیش، وسیم بیگ ودیگر حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links