گھر میں بھی نمازجرم؟ گودام میں تراویح پر بجرنگیوں کا ہنگامہ،پولیس نے لگائی پابندی

RushdaInfotech March 28th 2023 urdu-news-paper
گھر میں بھی نمازجرم؟ گودام میں تراویح پر بجرنگیوں کا ہنگامہ،پولیس نے لگائی پابندی

مرادآباد:27مارچ(ایجنسی) ہندوستانی مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کرنے کیلئے شرپسندعناصر طرح طرح کے حربے اپنارہے ہیں۔خصوصاً2014میں بی جے پی حکومت کی تشکیل کے بعد سے نمازکی ادائیگی میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں۔اترپردیش کے شہرمرادآباد کے کٹگھر علاقے میں ہفتہ کی شب تراویح کی نماز پڑھنے کو لے کر تنازعہ پیدا ہوگیا۔ بجرنگ دل کے ریاستی صدر نے نئی روایت قائم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ کیا، اطلاع پاکر پولیس نے کسی طرح سے لوگوں کو خاموش کرایا۔ مسلمان ایک گودام میں تراویح کی نماز پڑھ رہے تھے، حالانکہ پولیس نے اتوار سے یہاں نماز نہیں پڑھنے کیلئے کہا تھا، کٹ گھر علاقے میں لاجپت نگر میں ذاکر حسین کے گھرکے نیچے ہی آئرن اسٹور ہے، وہاں انہوں نے گودام بنا رکھا ہے۔ ذاکر حسین کے اسی گودام میں 3 دنوں سے تراویح کی نماز ادا کی جارہی تھی۔ نماز پڑھنے والوں میں ذاکر حسین کے اہل خانہ، رشتہ دار اور آس پاس کے مسلمان شریک تھے۔ گودام میں نماز تراویح کی اطلاع بجرنگ دل کے ریاستی صدر روہن سکسینہ کو ملی، وہ ہفتہ کی شب کارکنوں کے ساتھ گودام کے باہر پہنچ گیا۔ کالونی کے کچھ دیگر لوگ بھی اس کے ساتھ آگئے، ان لوگوں نے نئی روایت قائم کرنے کا الزام لگاکر ہنگامہ شروع کردیا۔دریں اثنا بجرنگ دل والوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ یہاں عبادت گاہ قائم کرلی گئی ہے اور نماز ادا کی جارہی ہے۔ اطلاع ملتے ہی سی ای او کٹ گھر شیلجا مشرا اور تھانہ انچارج فورس لے کر موقع پر پہنچ گئے۔ اس کے بعد دونوں فریق سے بات چیت کی، پولیس کی تحقیقات میں پتہ چلا کہ وہاں مذہبی مقام نہیں بنایاگیا گیا تھا، ذاکر حسین تراویح کی نماز ادا کررہے تھے، جس میں ان کے رشتہ دار واہل خانہ شریک تھے، تھانہ انچارج راجیش سنگھ سولنکی نے بتایاکہ گودام میں نماز تراویح ادا کی جارہی تھی، لوگوں کو سمجھایا گیا ہے کہ اتوار سے یہاں نماز نہیں پڑھیں۔ جس کے بعد گودام کے باہر احتیاطاً فورس تعینات کردی گئی ہے۔


Recent Post

Popular Links