کارپوریشن کے4ریفرل اسپتالوں کو این کیوایس اے کا درجہ حاصل 19میٹر نٹی اور141سٹی پرائمری ہیلتھ سنٹرز کو بھی اسی درجہ میں لانے کی کوشش۔ڈاکٹر شوبھا

RushdaInfotech March 27th 2023 urdu-news-paper
کارپوریشن کے4ریفرل اسپتالوں کو این کیوایس اے کا درجہ حاصل 19میٹر نٹی اور141سٹی پرائمری ہیلتھ سنٹرز کو بھی اسی درجہ میں لانے کی کوشش۔ڈاکٹر شوبھا

بنگلورو۔26مارچ(سالار نیوز) بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) کے4ریفرل اسپتال کو مرکزی محکمہ صحت وخاندانی بہبود کے این کیو ایس اے درجہ حاصل ہوا ہے۔ اس سلسلہ میں بی بی ایم پی کے چلڈرن کیر پلاننگ افسر ڈاکٹر شوبھا نے بتا یا کہ پرائیویٹ اسپتالوں کی لمبی خدمات کے معیار کا جائزہ لینے دئے جانے والے آئی اے او قابلیت کے تحت مرکزی محکمہ صحت وخاندانی بہبود این کیو اے ایس کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے بتا یا کہ ان میں بی بی ایم پی کی بنشنکری ریفرل اسپتال،سدیا ساپتال، ہوسہلی اسپتال اور ہلسور ریفرل اسپتالوں کو قومی سطح پر اہلیت حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ اس کے علاوہ بابو جگجیون رام ریفرل اسپتال،شری رام پورم ریفرل اسپتال سمیت17سٹی پرائمری ہیلتھ سنٹرس کو ریاستی سطح پر این کیو اے ایس میں اہلیت حاصل ہو ئی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ اگلے3ماہ میں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا،جس کے دوران17پرائمری ہیلتھ سنٹر س کوقومی سطح پر اہلیت حاصل کرانے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے بتا یا کہ جائزہ کے بعد اسپتال میں ہر ایک خدمت کا معیار بڑھے گا، سرکاری طبی خدمات کو بہتر بنانے میں یہ قابلیت ضروری ہے،خصوصی طو پر ماں اور بچہ کی شرح اموات میں کمی کے لئے مدگار ثابت ہوگی۔انہوں نے بتا یا کہ ہر ایک خدمت سرکاری رہنما خطوط کے مطابق انجام دی جائے گی،جبکہ آنے والے دنوں میں بی بی ایم پی کے تمام19میٹر نٹی اور141سٹی پرائمری ہیلتھ سنٹرز کو این کیو اے ایس درجہ دلانے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔


Recent Post

Popular Links