وزیراعظم سیاسی مفاد کیلئے باربار ریاست کا دورہ کررہے ہیں:بچے گوڈا

چکبالاپور-26مارچ(محمدجیلانی) وزیر اعظم مودی اپنی سیاست کیلئے بار بار ریاست کا دورہ کررہے ہیں -بی جے پی اقتدار میں آنے کے بعد ہر کوئی چھوٹی موٹی باتوں کو لے کر سیاست کررہی ہے-جب ریاست کے عوام مشکل دور میں تھے تو تب وزیر اعظم مودی کو ریاست کے عوام کی کوئی فکر نہیں ہوئی-اب جبکہ الیکشن قریب ہے، وہ ریاست کا بار بار دورہ کررہے ہیں -یہ بات سابق رکن اسمبلی و جنتادل سکیولر کے امیدوار کے پی بچے گوڈا نے گھر گھر مہم کے دوران شہر کے کندوار محلہ میں اپنی مہم کے دوران نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی-انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال ریاست میں ہوئی شدید بارش سے یہاں کے عوام،کسانوں اورغریبوں کو بہت نقصان ہوا تھا-مگر اس وقت وزیر اعظم کو ریاست کے عوام کی کوئی فکر نہیں ہوئی تھی- اس وقت عوام کو کوئی سہولت نہ پہنچانے والے وزیر اعظم اب الیکشن قریب ہونے کی وجہ سے سیاسی مفاد کیلئے بار بار ریاست کا دورہ کررہے ہیں -انہوں نے بتایا کہ مرکز و ریاست میں بی جے پی حکومت ہونے کی وجہ سے ترقی کو لے کر عوام کی بہت سی توقعات تھیں مگر ان تمام توقعات پر پانی پھر گیا ہے قریوں میں بھی ترقی نہیں ہوپائی ہے-عوام کو بنیادی سہولیات فراہم نہ کرکے کوئی بھی اتسوا کرنا بے معنی ہے- انہوں نے بتایا کہ میڈیکل کالج کی تعمیر مکمل نہ ہوئے بغیر اس کا افتتاح کیلئے وزیر اعلیٰ کو مدعو کرنا یہ جلد بازی اور سیاسی مفاد ہی اہم ہے- پچھلے سالوں کی بجائے اب الیکشن کے قریب مستفیدین کے اجلاس کی کیا ضرورت ہے- انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عوام بی جے پی کی باتوں پر گمراہ نہ ہوں -ضلع صدر کے یم منے گوڈا نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کو ضلع کے مسائل سے آگاہی نہیں ہے- ان کے کابینہ کے وزرا ء اتسواکلیان اتسوا میں مصروف رہ کر عوامی مسائل کو بھول گئے ہیں -انہوں نے بتایا کہ ریاست بھر میں جنتا دل سکیولر کے حق عوام کا رحجان بنتا جا رہا ہے-اس سے توقع کی جارہی ہے کہ اس بار کے الیکشن میں جنتادل سکیولر اپنے بل بوتے پر ہی حکومت بنائے گی-ریاست کی ہمہ جہتی ترقی بھی جنتادل سکیولر سے ہی ممکن ہے- سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے90دنوں اپنی پنج رتنا یاترا کی جس میں 88/اسمبلی حلقوں میں یہ پنج رتنا یاترا گذری ہے-یہ یاترا بھی26مارچ کو ختم ہوئی ہے-اس ضلع و تعلقہ میں بھی جنتادل سکیولر پارٹی کی پوزیشن دن بہ دن طاقتور بنتی جا رہی ہے جس سے ہمیں امید ہے کہ ضلع و ریاست میں بھی جنتادل سکیولر اکثریت حاصل کرے گی-اس موقع پر منسپل نائب صدر وینا رامو،ضلع پنچایت کے سابق ممبر کے سی راجا کانت،کسان کرشنپا،کے آر ریڈی،انما،سید انور، علاوہ دیگر موجود رہے-