جامعہ دارلتوحید کی تعلیمی ترقی پر اہم نشست کا انعقاد

مالور-26مارچ(راست) 25 مارچ بروز ہفتہ بوقت بعدنماز ظہر ٹھیک دوبجے دوپہر بمقام ویویک نگر بنگلور نجم الثاقب یوایس کے دولت کدہ پر ڈاکٹر عبدالقدیر بانی شاہین کالج بیدرکے ہمراہ نجم الثاقب یوایس کی صدارت میں جامعہ دارالتوحید رحیم آباد، مالور تعلقہ کولار ضلع کرناٹک کی تعلیمی وتعمیری ترقی کے سلسلے میں ایک نہایت اہم نشست منعقد ہوئی -جامعہ کی سابقہ تمام تر سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے آگے کیلئے چند اہم فیصلے لئے گئے جس میں خاص طورسے ان کے ایک خاص منصوبہ جو مدرسہ پلس اور حفاظ پلس ہے اس منصوبہ سے جامعہ کو جوڑنے کا فیصلہ لیا گیا ہے جس پر انشاء اللہ بعد رمضان المبارک عمل درآمد کیا جائے گا-اس نشست میں دیگر حضرات کے علاوہ جامعہ کے جنرل سکریٹری سہیل احمدبیگ، ناظمہ جامعہ حافظ عبدالرحمن خان عمری، نائب ناظم جامعہ محمد صغیراصلاحی، عبدالصمد بیگ عرف عدنان اور توصیف،سی ای او شاہین کالج بیدر شریک رہے - اس نشست میں یہ بھی طئے پایا گیا کہ جامعہ کو ان کے آئی سی یو اسکیم میں شامل کیا جائے گا جس کے تحت جاری عصری علوم کے ماہر اساتذہ کرام کو بحال کیا جائے گا اور حفظ وعالمیت کے طلبہ کو عمدہ طریقے سے پڑھاکر عصری علوم کا ماہر بنایا جائے گا- اخیر میں صدرمجلس نجم الثاقب یوایس اور ڈاکٹر عبدالقدیر شاہین کالج بیدرکی جامعہ کی جانب سے شال پوشی کرتے ہوئے ان کی خدمت میں ایک مومنٹو پیش کرکے ان کی تکریم کی گئی -بڑے خوشگوار ماحول میں ہدیہئ تبریک اور تشکرکے ساتھ یہ نشست اختتام پذیر ہوئی-