پچھلے9برسوں کے دوران ملک بھر میں 270نئے میڈیکل کالجوں کا قیام مدھو سودھن سائی میڈیکل ریسرچ سنٹرکے افتتاح سے مودی کا خطاب

RushdaInfotech March 26th 2023 urdu-news-paper
پچھلے9برسوں کے دوران ملک بھر میں 270نئے میڈیکل کالجوں کا قیام مدھو سودھن سائی میڈیکل ریسرچ سنٹرکے افتتاح سے مودی کا خطاب

چکبالاپور:25مارچ(نامہ نگار)بھارت کی ترقی میں سماجی،مذہبی و دیگر ادارے بھی اہم رول ادا کر رہے ہیں۔یہ سبھی ادارے مذہبی امیدوں کے ساتھ ساتھ اس ملک کے کمزور طبقوں کی ترقی کیلئے بھی محنت و مشقت کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نریندر مودی نے آج تعلقہ کے مدینہلی قریہ میں ستیہ سائی گراما میں ستیہ سائی لوک سیوا ٹرسٹ کی زیر نگرانی میں 400 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کئے گئے مدھو سودھن سائی میڈیکل سائنس و ریسرچ سنٹر کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔مودی نے کہا کہ کرناٹک کی اس اہم سرزمین جہاں بھارت رتن سریم وشویشوریا کا پیدائشی مقام ہے میری خوش نصیبی ہے کہ آج میں اس دھرتی پر آیا ہوں۔انہوں نے بتایا اجتماعی طور پر سبھی کی کوشش کی بدولت ہمارا ملک تیزی کے ساتھ بہت ہی کم وقفہ میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کے امرت مہوتسوا میں ہمارے ملک کو بھی ترقی یافتہ ممالک کی قطار میں لے جانے کی کوشش ہورہی ہے.مگر سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ اتنے کم وقفہ میں یہ ملک اتنی تیزی کے ساتھ کس طرح سے آگے بڑھ رہا ہے،جس کا ایک ہی جواب ہی وہ یہ ہے اس ملک کے ہر ایک فرد کی کوشش وزیر اعظم نے ستیہ سائی لوک سیوا ٹرسٹ کی جانب سے سماجی و انسانی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ میڈیکل سائنس و ریسرچ سنٹر کے افتتاح سے انسانی و سماجی خدمت کیلئے مزید ہمت افزائی مل سکے گی۔ مودی نے کہا کہ 2014 تک ملک میں 380 سے بھی کم میڈیکل کالج تھے مگر پچھلے 9 سالوں میں یہ تعداد 650 سے بھی زیادہ ہوئی ہے۔ اس کی ایک اہم خصوصیت یہ بھی ہے کہ 40 میڈیکل کالج پچھڑے غیر ترقی یافتہ اضلاع میں تعمیر کئے گئے ہیں جن میں سے ایک چکبالاپور ہے۔پچھلے 9 سالوں سے صحت کے میدان میں بھاجپا حکومت پوری ایمانداری سے کام کرتی چلی آرہی ہے جس کی بدولت میڈیکل سیٹیں بھی دوگنی ہوئی ہیں اور اس ملک کے تمام زبانوں میں بھی انجینئرنگ و میڈیکل کی تعلیم شروع کی گئی ہے۔جتنے ڈاکٹرس بنے ہیں اگلے دس سالوں میں اس سے زیادہ ڈاکٹر تیار ہوکر باہر نکلیں گے۔مرکزی حکومت نے بھی اس سال کے اپنے بجٹ میں 150 سے زائد نرسنگ کالجوں کی شروعات کا اعلان کیا ہے جس سے ہر ایک کو کئی مواقع ملنے کی توقع ہے۔کرناٹک میں بھی 70 میڈیکل کالج ہیں اور یہاں 50ہزار سے زائد اے ین یم. و آشا ورکرس ہیں اور ساتھ ساتھ ایک لاکھ سے زائد افراد میڈیکل شعبہ سے جڑے ہوئے ہیں۔ ہماری حکومت ہر طرح سے غریبوں کو فائدہ پہنچانے کے سلسلہ میں ہی کام کررہی ہے.. پہلے تو غریب بڑے اسپتالوں کو جانے سے ڈرتے تھے مگر ایوشمان بھارت یوجنا کے تحت پانچ لاکھ تک کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔اور سارے ملک میں غریبوں کو کم دام میں دوائیاں لینے کے 10 ہزار جن اوشدی مراکز بنائے گئے ہیں۔کرناٹک میں بھی ایک ہزار جن اوشدسنٹرس بنائے گئے ہیں اور ساتھ ساتھ ہر گھر کی ماں کو صحتمند بنائے رکھنے کیلئے ہیلتھ اینڈ ویلنس سنڑس بنائے گئے ہیں۔اس سے پہلے وزیر اعظم نے مدینہلی قریہ کے سریم وشویشوریا کی سمادھی پرپھول چڑھائے اور ان کے گھر میوزیم پہنچ کر معائینہ بھی کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی سدگرو مدھو سودھن سائی،وزیر صحت و مقامی یم یل اے ڈاکٹر کے سدھاکر، چانسلر نرسمہا مورتی،لوک سیوا ٹرسٹ کے چیرمین سرینواس مورتی موجود رہے۔


Recent Post

Popular Links