کولار اسمبلی حلقہ سے سدرامیا کا مقابلہ مشکوک: ذمہ دار کون؟

RushdaInfotech March 25th 2023 urdu-news-paper
کولار اسمبلی حلقہ سے سدرامیا کا مقابلہ مشکوک: ذمہ دار کون؟

کولار:24مارچ (ظہیرعالم) آنے والے ریاستی اسمبلی انتخابات میں سابق ریاستی وزیراعلیٰ سدرامیا کو کولار اسمبلی حلقہ سے بطور کانگریس امیدوار میدان میں اتارنے کولار گٹھ بندھن کی جانب سے تقریباً ایک سال سے سدرامیا کو منانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سدرامیا نے پہلی مرتبہ کولار اسمبلی حلقہ کا دورہ کیا تو ان کا شاندارا ستقبال کیاگیا جس کے بعد سدرامیا بھی اس حلقہ سے مقابلہ کرنے تیارہوگئے۔ سدرامیا کی مقبولیت سے حلقہ میں بی جے پی اورجنتادل (یس) رہنماؤں کی نیند حرام ہوگئی لیکن جس طرح سے گٹھ بندھن نے مقامی کانگریس کارکنوں اور ہنماؤں کو نظر انداز کیا پارٹی کے چند دلت رہنماؤں نے سدرامیا کے خلاف محاذ تیارکرلیا اورحلقہ بھر میں یہ الزام لگایا کہ سدرامیا نے کھرگے، ڈاکٹر پرمیشور، سرینواس پرساد، کے ایچ منی اپا جیسے قد آور دلت رہنماؤں کو شکست دینے میں اہم رول ادا کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اب سدرامیا نے کولار اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کرنے یا ورونا اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کرنے کا ارادہ ظاہر کررہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ دلت رہنما ہر دن سدرامیا کے خلاف مہم چلاتے ہوئے سدرامیا کو ووٹ نہ دینے کی دلتوں سے گزارش کررہے ہیں۔ دلت لیڈر آنند کی قیادت میں امبیڈکر مجسمہ کے سامنے احتجاج کیا ہے۔ اس موقع پربالاجی، نارائن سوامی اور دیگر حاضر رہے اور باقاعدہ جنتادل (یس) کی حمایت کا اعلان کیا۔


Recent Post

Popular Links