رکن اسمبلی نے دھرنے پر بیٹھی منسپل صدر کو آڑے ہاتھوں لیا

RushdaInfotech March 25th 2023 urdu-news-paper
رکن اسمبلی نے دھرنے پر بیٹھی منسپل صدر کو آڑے ہاتھوں لیا

سرینواسپور:24مارچ (شبیر احمد) رکن اسمبلی کے آر رمیش کمارنے یہاں دھرنا دے رہی منسپل صدر للیتا سرینواس کو آڑے ہاتھوں لیا۔ سرینواسپور بلدیہ دفترکے سامنے گزشتہ تین دنوں سے للیتا سرینواس کی قیادت میں آدی جامبھوا چاری ٹیبل ٹرسٹ، آدی جامبھوا سیوا سمیتی اورترقی پسند دلت نواز تنظیموں کے فیڈریشن کی جانب سے منسپل چیف افسر اور افسروں کے خلاف دھرنا جاری ہے۔ رمیش کمار نے دھرنے پر بیٹھے افراد سے ملاقات کرتے ہوئے کہاکہ ٹاون کی ترقی کیلئے حکومت کی جانب سے کروڑوں کا گرانٹ لایا جارہا ہے لیکن یہاں دھرنا دیتے ہوئے وقت ضائع کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر للیتا سرینواس نے بتایا کہ منسپل چیف افسر ٹاؤن میں پانی صفائی و دیگر بنیادی سہولتوں کی جانب توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں رمیش کمارنے کہاکہ منسپل چیف افسرکی بے قاعدگیوں کے تعلق سے ایک مکمل فہرست تیار کرکے ضلع ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سے شکایت کریں جو معاملہ کی چھان بین کرکے کارروائی کریں گے۔ اس موقع پر رمیش کمار نے منسپل صدر کو ہدایت دی کہ دھرنا ختم کرکے اسسٹنٹ کمشنر کو یاد داشت پیش کریں۔ اس موقع پر تحصیلدار شیرین تاج، پی ایل ڈی بینک صدر، دمبال اشوک، پولیس انسپکٹر نارائن سوامی، کونسلرانیس احمد، سردار ودیگر حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links