کولار روڈ تا کے جی ایف روڈ 10کروڑ روپئے کی لاگت سے تار بچھانے کے کام کا آغاز

RushdaInfotech March 19th 2023 urdu-news-paper
کولار روڈ تا کے جی ایف روڈ  10کروڑ روپئے کی لاگت سے تار بچھانے کے کام کا آغاز

بنگارپیٹ:18مارچ (نامہ نگار)ٹاؤن کے کولارگیٹ سے لے کر کے جی ایف روڈ ضلع پنچایت دفتر تک ڈبل روڈ پر10کروڑ روپئے کی لاگت سے تار بچھانے کے کام کا آغاز رکن اسمبلی ایس این نارائن سوامی نے کیا۔ یہاں کے کولار روڈ واقع جنرل اسپتال کے روبرو ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی ماہ سے ڈبل روڈ پر تار بچھانے کے کام کیلئے ریاستی حکومت سے فنڈ جاری کرنے کی گزارش کی گئی اور اس سلسلے میں ریاستی وزیراعلیٰ بومئی سے بھی خصوصی ملاقات کی گئی۔ انہوں نے فنڈ جاری کرنے کیلئے ہدایت بھی دے دی۔ اس کے باوجود فنڈ جاری نہیں کیاگیا۔ کافی جدوجہد کے بعد فنڈ جاری ہوا، اب اس کام کیلئے ٹینڈر بھی ہوگیا ہے۔ اگلے ایک ہفتہ کے اندر ڈبل روڈ پر تار بچھانے کا کام شروع ہوجائے گا۔ گزشتہ چند دن قبل حلقہ میں جے ڈی ایس کے امیدوارملیش نے رکن اسمبلی کے خلاف بیان بازی کی۔ اس سلسلے میں انہوں نے ملیش بابو کو چیلنج کیا کہ اگر انہوں نے حلقہ میں کسی سے رشوت لی ہے تو الزام لگانے والے ثابت کرکے دکھائیں۔ اگر ثابت ہوگیا تو اس بار میں اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا۔ اگر ثابت نہیں ہوا تو آپ کو بھی اسمبلی انتخابات سے دستبردار ہونا پڑے گا۔گزشتہ 10سال سے میں نے حلقہ کے ترقی کیلئے کام کیا ہے یہ حلقہ کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں اور مجھے امید ہے کہ اس کا جواب اسمبلی انتخابات میں ضرور ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ امبیڈکر بھون کا تعمیری کام بھی شروع ہوچکا ہے۔ اس کو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ اس موقع پر کے جی ایف اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق چیرمین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ 10سالوں سے رکن اسمبلی حلقہ کی ترقی کیلئے کافی جدوجدہد کر رہے ہیں۔ انہی کی بدولت آج ٹاؤن میں جنرل اسپتال۔ ڈبل روڈ اور دیگر دفتروں کے تعمیری کام مکمل کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر بنگارپیٹ ٹاؤن منسپل کونسل کے صدر فرزانہ سہیل، نائب صدر شاردا اوناچلم منی، صادق پاشاہ،سہیل احمد، شیخ نیاز۔ اعظم شریف بابولال، ہیچ کے نارائن سوامی، شفیع کے علاوہ اور بھی دیگرموجود تھے۔


Recent Post

Popular Links