شیموگہ ڈی سی آفس میں ایک نوجوان نے دی اذان ان شاء اللہ عنقریب پارلیمنٹ میں بھی اذان دیں گے

RushdaInfotech March 19th 2023 urdu-news-paper
شیموگہ ڈی سی آفس میں ایک نوجوان نے دی اذان  ان شاء اللہ عنقریب پارلیمنٹ میں بھی اذان دیں گے

کولار:18مارچ (سالارنیوز)ریاست کے شیموگہ میں احتجاج کے دوران ایک نو جوان نے ڈی سی آفس کے احاطہ میں اونچائی پر چڑھ کر بلند آواز میں اذان دی اور دیکھتے ہی دیکھتے ڈی سی آفس کے اطراف و اکناف کا سارا علاقہ سبز پرچم کے ساتھ نعرہ تکبیر،اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھا۔ یہ بھی بتاتے چلیں کہ وہ پورا علاقہ کٹر سنگھیوں کا اکھاڑا ہے۔ پورا معاملہ دراصل یہ ہے کہ شیموگہ میں مرکزی سنی جمعیت علماء کمیٹی کی جانب سے بی جے پی کے سابق وزیر کے ایس ایشورپا جس نے اذان اور اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی شان میں گستاخی کی تھی، اس ملعون خبیث کے خلاف کل بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ڈی سی کو میمورنڈم پیش کیا جانا تھا۔ جس کے چلتے وقت مقررہ پر مسلمانان شہر ڈی سی آفس میں جمع ہونے لگے۔ کثیر تعداد میں نو جوان بھی وہاں پہنچ گئے اور نوجوانوں نے اپنے ایمانی جذبہ کا ایسا مظاہرہ کیا کہ وہاں موجود فرعونی طاقتوں کے دانٹ کھٹے کردئے۔ ایک نوجوان فوراً ڈی سی آفس کی سیڑھیوں پر چڑھ کر بلند آواز میں اذان دینے لگا جسے سْن کر وہاں موجود پولیس و انتظامیہ فوراً حرکت میں آگئی اور نوجوان کو روکنے کیلئے پولیس جیسے ہی آگے بڑھی وہاں موجود دیگر نوجوانوں نے اذان مکمل ہونے تک انسانی زنجیر بنا کر اذان دے رہے نوجوان کو تحفظ فراہم کیا۔ اذان کو روکنے کیلئے پولیس کی ساری کوششیں ناکام رہ گئیں۔اذان دئے جانے کو لے کر پولیس اور نوجوانوں کے درمیان کافی ہنگامہ ہوا یہاں تک اطلاع ملی ہے کہ پولیس نے نوجوانون کو گندی گالیاں دیں اور معاملہ گرفتاریوں تک پہنچ گیا لیکن دشمنان اسلام کے آگے صدائے حق بلند کرنے والوں کو اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے بچالیا۔ لیکن نوجوانوں کے غم و غصہ میں کمی نہیں آئی اور ظالموں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر نوجوانوں نے کہا کہ مسلمان اللہ اور نبی کی شان میں گستاخی کبھی برداشت نہیں کرسکتے۔ ہم ڈی سی آفس ہی نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں بھی اذان دیں گے۔اس طرح ہمارے مسلم نوجونوان نے طاغوتی طاقتوں کے آگے اپنی جرأت و غیرت ایمانی کا ثبوت پیش کیا ہے۔


Recent Post

Popular Links