ہندوستان میں رمضان کاچاند 23مارچ کونظرآنے کا قوی امکان

RushdaInfotech March 19th 2023 urdu-news-paper
ہندوستان میں رمضان کاچاند  23مارچ کونظرآنے کا قوی امکان

نئی دہلی:18مارچ(ایجنسی)اسلامی قمری کیلنڈر کے تحت رمضان کے مقدس مہینے کا تعین کیا جاتا ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب دنیا بھر کے مسلمان رمضان کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کیونکہ یہ بابرکت مہینہ ہے جس میں قرآن مجید، پیغمبر انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا۔ رمضان میں روزے رکھنا اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک ہے۔افغانستان، بنگلہ دیش، ہندوستان، ایران، پاکستان، جنوبی افریقہ، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں 22 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے -
اس لیے ان ممالک میں رمضان کا پہلا روزہ 23 مارچ کو ہوسکتا ہے۔


Recent Post

Popular Links