بی جے پی کا صوفی سماج پر دست شفقت مسلم اکثریتی اضلاع میں اقلیتی کمیونٹی سے 5000”مودی متر“ بنانے کی ہدایت

RushdaInfotech March 17th 2023 urdu-news-paper
بی جے پی کا صوفی سماج پر دست شفقت مسلم اکثریتی اضلاع میں اقلیتی کمیونٹی سے 5000”مودی متر“ بنانے کی ہدایت

نئی دہلی:16مارچ(ایجنسی)بھارتیہ جنتا پارٹی نے مسلم کمیونٹی تک پہنچنے کیلئے صوفی سمواد پروگرام شروع کیا ہے۔ 2024 کے عام انتخابات کے پیش نظر پارٹی کے اقلیتی سیل کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔دی ہندو کے مطابق اس کیلئے بی جے پی نے 150 غیر سیاسی لوگوں کی ٹیم تشکیل دی ہے۔اخبار کے مطابق بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر جمال صدیقی نے کہا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔دوسری طرف ہندی اخبارامر اجالا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں اپنی جیت کو یقینی بنانے کیلئے بی جے پی نے مسلم ووٹروں کو راغب کرنے ایک خاص منصوبہ بنایا ہے۔ پارٹی ملک کے 65 مسلم اکثریتی اضلاع میں اقلیتی کمیونٹی سے 5000مودی متر بنائے گی، جو اپنے اپنے اضلاع میں مسلم ووٹروں کو پارٹی سے جوڑنے کا کام کریں گے۔ ان میں سے زیادہ تر میں اتر پردیش اور مغربی بنگال کے 13/اضلاع اور بہار، آسام اور کیرلا کے مسلم اکثریتی اضلاع شامل ہیں۔ یہ اسکیم 25 / اپریل سے شروع ہوگی جو ایک سال تک چلے گی۔ پارٹی نے 15مارچ سے صوفی سمواد مہا ابھیان بھی شروع کیا ہے، جس کا مقصد صوفی برادری کے لوگوں کو بی جے پی سے جوڑنا ہے۔ان مسلم اکثریتی اضلاع میں اتر پردیش کے مغربی حصے کے کیرانہ، رام پور، سہارنپور، بریلی، نگینہ، مراد آباد اور میرٹھ کے علاقے شامل ہیں۔ اسی طرح مغربی بنگال کے بشیرہاٹ، کرشن نگر، مرشد آباد، بہرام پور، رائے گنج، ڈائمنڈ ہاربر، جانگیر پور شامل ہیں۔ کیرلا کے وائناڈ، کاسرگوڈ، کوٹائم، ملاپورم اور اڈوکی اضلاع نمایاں ہیں۔ جموں و کشمیر کے پانچ اضلاع کے ساتھ ساتھ لداخ میں بھی بی جے پی نے مسلم ووٹروں کو راغب کرنے کی حکمت عملی اپنائی ہے۔


Recent Post

Popular Links