ایشورپا کا بیان بدبختانہ: ویلفیئر پارٹی

RushdaInfotech March 14th 2023 urdu-news-paper
ایشورپا کا بیان بدبختانہ: ویلفیئر پارٹی

بنگلورو۔13/مارچ(راست)ویلفیئر پارٹی کے ریاستی صدر ایڈوکیٹ طاہر حسین نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے لیڈر ایشورپا کے منگلور کے ایک جلسے میں اذان سے متعلق دیے گئے بیان کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشورپا نے جو بیان دیا ہے وہ انتہائی بدبختانہ اورمسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی سوچی سمجھائی سازش کا حصہ ہے۔اذان،مندر اور چرچ گنٹھیاں خدا کو جگانے نہیں بلکہ انسانوں کو جگانے کے لئے استعمال کی جاتی ہیں۔اس بنیادی بات کی بھی جانکاری نہ رکھنے والے ایشورپا کسی بھی صورت میں لیڈر کہلانے کے قابل نہیں ہیں۔
ان کا یہ بیان ان کی جہالت کو ظاہر کرتا ہے۔ایڈوکیٹ طاہر حسین نے بی جے پی کے لیڈروں کے ایسے زہریلے بیانات پر پولیس خاموشی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاہے کے وہ اس طرح کے بیانات دینے والے لیڈران کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے پولس ڈپارٹمنٹ کو حکم جاری کرے تاکہ انتخاب کے قریب فرقہ ورانہ منافرت کو روکا جاسکے۔


Recent Post

Popular Links