اعلانات و مراسلات

RushdaInfotech March 14th 2023 urdu-news-paper
اعلانات و مراسلات

مجلس تفسیر قرآن ودرس حدیث
بنگلور (راست) بروزمنگل14مارچ بعد نماز مغرب مسجد ام الخیر بانسواڑی بنگلور میں مفسر قرآن مولانا محمد ادریس قاسمی، خطیب مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر،تفسیر بیان کرتے ہیں۔ برادران اسلام سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔خواتین کیلئے پردہ کا معقول انتظام ہے۔(ادارہئ قرآن سنٹر،بنگلور)
بزم ترابیہ کا کل ہند نعتیہ و منقبتی مشاعرہ
بنگلورو(راست) خانقاہ ترابیہ و ترابیہ ویلفیئر ٹرسٹ اور بزم ترابیہ بنگلور کے زیر اہتمام کل ہند نعتیہ و منقبتی مشاعرہ 17مارچ 2023 بروز جمعہ بعد نماز عشا خانقاہ ترابیہ نزد سرکاری اسکول ترابیہ گلی ہسکور الیکٹرانک سٹی بنگلور میں زیر نگرانی سید شاہ محمد زین العابدین ترابی قادری الچشتی شطاری بندہ نوازی سہروردی بانی و صدر خانقاہ ترابیہ و ترابیہ ویلفیئر ٹرسٹ و بزم ترابیہ بنگلور مقرر ہے۔صدارت اتر پردیش کے بزرگ شاعر خالد ندیم بدایونی کریں گے۔مشاعرہ میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے بہترین ممتاز و معروف شعرائے کرام شرکت کر رہے ہیں۔ الحاج بابا جی صدر بزم شاہین بنگلور کی خصوصی آمد ہوگی۔ سید شاہ زین العابدین ترابی نے محب اولیا اور شمع محمدی کے پروانوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے۔
سیاہ پوش باواجی کی برسی کے فاتحہ
بنگلورو(راست) آستانہ قادریہ حضرت قبلہ پیر سید حیدر شاہ قادری جیلانی المعروف سیاہ پوش باواجی ؒ کی برسی فاتحہ بروز منگل 14مارچ مقرر ہے۔ 10:30 بجے فاتحہ خوانی ہوگی،چادر مبارک چڑھائی جائے گی۔ اس کے بعد سماع خوانی ہوگی۔ برادران اسلام وعاشقان اولیاء سے گذارش ہے کہ شرکت فرما کر فیوض وبرکات حاصل کریں۔ (سجادہ نشین خلیفہ عبد القادر قادری ؒ کے فرزندان)
مدرسہ رحمت العلوم کی اپیل
گبی(راست) مدرسہ رحمت العلوم گبی گیٹ ٹمکور میں 45طلبہ قیام وطعام کے ساتھ زیر تعلیم ہیں۔ اس کے علاوہ مکتب میں تقریباً 125طلبہ پڑھ رہے ہیں۔ ان میں اکثر طلبہ غریب گھرانے سے ہیں۔ مدرسہ کا سالانہ خرچ تقریباً 10لاکھ روپئے ہے۔ ایک طالب علم پر ماہانہ 2000روپئے خرچ ہے۔ اہل خیر حضرات سے گذارش ہے کہ اپنی زکوٰۃ،صدقات وعطیہ جات سے مدرسہ کا بھرپور تعاون فرمائیں۔ گوگل پے نمبر:9900844238۔(حافظ علیم خان)
مدرسہ کیلئے امداد کی اپیل
دوڈبالاپور(راست) مدرسہ جامعہ عبداللہ ابن مسعودؓ اسلام پور، دوڈبالاپور میں شعبہ حفظ دینیات کے ساتھ بقدر ضرورت عصری تعلیم دی جاتی ہے، جس میں مختلف ریاستوں کے 65طلبہ قیام وطعام کے ساتھ حصول تعلیم میں مشغول ہیں، جن کے تمام اخراجات کا جامعہ کفیل ہے، جن میں 4/اساتذہ کرام تعلیم وتربیت میں لگے ہوئے ہیں۔ جامعہ کا سالانہ خرچ 15لاکھ روپئے ہے۔ مدرسہ کی مستقل آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ اہل خیر حضرات سے گزارش ہے کہ اپنی زکوٰۃ صدقات عطیہ جات سے اس جامعہ کی تعمیر ترقی کیلئے زیادہ تعاون فرماکر ثواب دارین حاصل کریں۔رابطہ کیلئے:9482391611۔
مدرسہ کیلئے امداد کی اپیل
بنگلورو (راست) جامعہ ام کلثوم للبنات سرودیا نگر، نزد عربک کالج ریلوے گیٹ کے جی ہلی بنگلور میں لڑکیوں کا مدرسہ چل رہاہے، جس میں دینی تعلیم کے ساتھ عصر تعلیم (SSLC,IIPUC) اور قیام وطعام کا معقول انتظام ہے۔ تمام حضرات سے گزارش ہے کہ اس ادارہ کا بھرپور امداد فرمائیں۔ یتیم اور غریب بچیوں کیلئے تعلیم مفت ہے۔
(سکریٹری محمد شفیع:9343761963)
مدرسہ محمدیہ کیلئے امداد کی اپیل
نیلور (راست) مدرسہ محمدیہ نائیڈوپیٹ، ضلع نیلور میں تقریباً 28سال سے دینی خدمات انجام دے رہا ہے۔ طلبہ کی مجموعی تعداد 150ہے۔ جس میں 50طلبہ قیام وطعام کے ساتھ زیر تعلیم ہیں۔ سالانہ خرچ 10لاکھ روپئے ہے۔ مدرسہ کیلئے مزید جگہ لی جارہی ہے۔ ایک اسکوائر فیٹ پانچ سو روپئے ہے۔ زکوٰۃ صدقات کے ذریعہ سے بھی مدرسہ کا تعاون کرسکتے ہیں۔
(مولوی محمد یوسف: 8971409644)


Recent Post

Popular Links