چکبالاپور میں کھیل کود کے فروغ کیلئے تمام سہولتیں مہیا کی جائیں گی: ٹھاکر

RushdaInfotech March 14th 2023 urdu-news-paper
چکبالاپور میں کھیل کود کے فروغ کیلئے تمام سہولتیں مہیا کی جائیں گی: ٹھاکر

چکبالاپور:13مارچ(محمد جیلانی) چکبالاپور میں سنتھیٹک ٹریک،والی بال کورٹ، کھیلوں کے جدید ٹیکنالوجی کی سہولت،کریڈا گراما کی تعمیر سمیت کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر طرح کی سہولیت مہیا کرانے کی جانب توجہ دی جائے گی،یہ بات مرکزی وزیر برائے اسپورٹس و انفرمیشن انوراگ ٹھاکر نے شہر کی مضافات میں واقع یس جے سی آئی انجینئرنگ کالج کے آڈیٹوریم میں منعقد انتخابی منشور کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایا کہ مقامی اورنوجوان کھلاڑیوں کو،فزیکل ایجوکیشن اور کھیل ٹرینر کو ہر طرح کے سہولیات و ساز و سامان فراہم کرنے کی جانب بھی توجہ دی جائے۔اس سلسلہ میں جو ضروری مشورے ہیں ان سب کو پر غور کیا جائے گا۔ ہمارے ملک میں نوجوان طبقہ کی اکثریت ہونے کے باوجود کھیلوں میں اور بھی بہتر کارکردگی کیلئے ضلع،ریاست و ملک کیلئے درکار مانگوں کو بھی پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ انوراگ ٹھاکر نے بتایا کہ کھیلو انڈیا یونیورسٹی سطح کھیلو انڈیا یوتھ اسپورٹس کی کامیابی کے بعد ریاست کرناٹک میں کھیلو انڈیا گیمز کابھی کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا ہے۔اس موقع پر موجود کھلاڑیوں،فزیکل ٹیچراور اسپورٹس ٹرینر سے بھی وزیر نے رائے مشورے کئے اور آنے والے مشورے کے تحت تمام کو پورا کرنے کا بھر پور بھروسہ دلایا۔ بی پی ایڈ اور یم پی ایڈ کی تعلیم مکمل کرنے کے باوجود کہیں بھی روزگار کے مواقع نہ ملنے کی شکایت پر مرکزی وزیر نے بھروسہ دلایا کہ اس بارے میں خصوصی توجہ دیتے ہوئے اس طرح کی تعلیم مکمل کرکے بیروزگار افراد کو روز گار دلانے کے سلسلہ میں بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ریاست کرناٹک میں حال ہی میں بلگاوی،شیموگہ سمیت دوسرے اضلاع میں بھی کھیل کود کے سلسلہ میں مرکزی حکومت نے گرانٹ منظور کیا ہے۔ چکبالاپور ضلع کی مانگوں کو بھی پورا کرنے کیلئے مرکزی حکومت سے گرانٹ حاصل کرنے کی جانب توجہ دی جائے گی۔اس موقع پر مقامی رکن اسمبلی و ریاستی وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن و ہیلتھ ڈاکٹر کے سدھاکر سمیت دیگر موجود رہے۔


Recent Post

Popular Links