حکومت منڈیا ضلع کو نمبرون بنانے کی پابند:بومئی

RushdaInfotech March 14th 2023 urdu-news-paper
حکومت منڈیا ضلع کو نمبرون بنانے کی پابند:بومئی

منڈیا:13مارچ (سالارنیوز) وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے کہا کہ منڈیا ضلع کو ملک میں نمبرون بنانے کی ریاستی حکومت پابند ہے۔ وزیر اعظم نریندرمودی کے ہاتھوں 8,499 کروڑ کی لاگت 118کلو میٹر لمبے بنگلورو۔ میسورو 10رخی ایکسپریس ہائی وے کو قوم کے نام منسوب کرنے، 4128کروڑ کی لاگت سے میسور۔ کشال نگر چورخی سڑک، بنگلورو۔ میسورو قومی شاہراہ نمبر 275میں دو پیکیج کیلئے سنگ بنیاد کی تقریب میں حصہ لیتے ہوئے بومئی نے اس خیال کااظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈبل انجن حکومت کرناٹک کی ترقی کیلئے مسلسل محنت کررہی ہے اور 100کروڑ کا گرانٹ جاری کرکے کئی سال سے بند مائی شوگر شکر کارخانہ منڈیا کو کھولا گیا ہے اور امسال ایتھنال یونٹ قائم کیا جائے گا۔ وی سی نالہ، پری گال لفٹ اری گیشن پروجیکٹ کیلئے حکومت نے اہمیت دی ہے۔ منڈیاضلع میں پردھان منتری سڑک یوجنا کے تحت 152کلو میٹر سڑک تعمیر کی گئی ہے۔ منڈیا میں کسان سمان اسکیم کے تحت 2,70,522 کسانوں کو فائدہ ہواہے۔ 35 ہزار بچوں کو رعیت ودیاندھی اور 4.92لاکھ آیوشمان طبی کارڈ تقسیم کئے گئے ہیں۔


Recent Post

Popular Links