ختم رسلؐ کا ذکر بھی وجہ نجات ہے:مشائخ سید جعفر صادق مہدویہ سوشیل ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

RushdaInfotech March 14th 2023 urdu-news-paper
ختم رسلؐ کا ذکر بھی وجہ نجات ہے:مشائخ سید جعفر صادق مہدویہ سوشیل ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

چن پٹن:13مارچ (راست) نعت گوئی بھی عبادت کا ایک حصہ ہے۔ بقول شاعر ختم رسلؐ کا ذکر بھی وجہ نجات ہے،اللہ کے نبیؐ کا ذکر کرنا اوران پر درودو سلام کا نذرانہ پیش کرنا عبادت اور ثو اب ہے۔ رمضان کی آمد آمد ہے اور ہم سب کو اپنے رب کی بندگی میں جٹ جانا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار کرناٹکا اردو اکادمی کے اشتراک سے مہدویہ سوشیل ویلفیر ٹرسٹ چن پٹن کے زیر اہتمام الکریم فنکشن ہال، مدینہ چوک دائرہ چن پٹن میں منعقدہ نعتیہ مشاعرہ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے حضرت مشائخ سید جعفر صادق ابراہیمی صادق نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے نبیؐ کے دور میں کئی شعراء ہوا کرتے تھے۔ حسان بن ثابت ؓ کو نبی کریمؐ سنا کرتے تھے اوران کی طرف سے پیش کی جانے والی مدحت کو سراہتے تھے۔نعت گوئی کے ذریعہ اس وقت صحابہ کرامؓ دین اسلام کو پھیلایا کرتے تھے۔ دین کی تبلیغ اور نبی کریمؐ کی سیرت بیان کرتے تھے۔ ٹرسٹ کے چیرمین سید عمران اشرفی نے بتایا کہ کرناٹکا اردو اکادمی کے ذریعہ اس ادارہ کا یہ پہلا مشاعرہ ہے اس لئے ہم نے اسے نعتیہ مشاعرہ کی شکل میں منعقد کیا ہے۔آئندہ بڑے پیمانے پر دیگر پروگرام منعقد ہوں گے۔سید اسداللہ سجاوندی کی قرأت سے آغاز ہوا۔ طاہر مہدی،فرید احمد خان اور محمد امین فاروقی نے بارگاہ رسالتؐ و بارگاہ ولایت میں منظور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔سید علیم نے استقبالیہ پیش کیاجبکہ نظامت کے فرائض سہیل نظامی نے انجام دئے۔سید عبدالکریم، مدیر روزنامہ آواز کرناٹک کو ان کی صحافتی خدمات کے عوض اعزاز سے نوازا گیاجبکہ اسرار پاشاہ، انچارج ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ اردو ہائی اسکول اولڈ دائرہ چن پٹن کو ان کی تعلیمی اور تدریسی خدمات کے عوض اعزازسے نوازا گیا۔حسب ذیل شعراء نے نعتوں کا گلدستہ پیش کیا۔ حسن علی خان حسنؔ، سید برہان الدین ذوقؔ، ثناء اللہ ثناءؔ، عبدالکریم انجمؔ، سید مختار احمد خوندمیری مختارؔ، سید محمود یداللٰہی محمودؔاور اشفاق بیگ اشفاقؔ۔ سیدسمیر نے شکریہ ادا کیا اور فرید احمد خان نے سلام پیش کیا۔صدر مشاعرہ نے تسبیح دی اور مشاعرہ اختتام کو پہنچا۔


Recent Post

Popular Links