اعلانات و مراسلات

RushdaInfotech March 13th 2023 urdu-news-paper
اعلانات و مراسلات

حضرت سیدہ سیدانی بی بی اماں ؒ 318واں جشن صندل وعرس
بنگلورو۔(راست) حضرت سید سیدانی بی بی اماں ؒ کا جشن صندل وعرس سٹی مارکیٹ سرمرزا اسمٰعیل چوک بنگلور میں منایاجارہاہے۔13مارچ بروز پیر گیارہویں شریف کی فاتحہ صندل کا جلوس شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوادیر رات درگاہ پہنچے گا۔ 14مارچ بعد نماز مغرب چھٹی شریف کی فاتحہ خوانی وجشن چراغاں لنگر خواجہ ہوگا۔ تین دن میں لنگر عام ہوگا۔ تمام سے گزارش ہے کہ شریک ہوکر فیضان اولیاء سے مستفیض ہوں (صدر وسکریٹری جملہ اراکین منتظمہ درگاہ سیدانی بی بیؒ)
جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات کا سالانہ انعامی جلسہ
بنگلورو۔(راست) جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات، بنگلور کا سالانہ انعامی جلسہ بروز جمعرات 16مارچ بعد نماز ظہر تاعصر بمقام کرسٹل پیالیس، تھنی سندرا مین روڈ،بنگلور منعقد ہے۔ صدارت مولانا محمد اسلم رشادی وندوی کی ہوگی۔ الحاج ایس منور شریف کی حمایت اور نظامت مولانا حبیب الرحمن رشادی کریں گے۔ اس موقع پر مولانا ڈاکٹر مقصود عمران رشادی، مفتی محمد اشرف علی رشادی وقاسمی،مفتی نظام الدین ودیگر علماء کے خطابات ہوں گے۔ مہمان خصوصی الحاج ایم جاوید، کانگریس لیڈر،شگاوی تعلقہ، ضلع ہاویری ہوں گے۔تمام سے شرکت کی گزارش ہے۔
(بانی ومہتمم محمد انور علی رشادی وسعودی واراکین جامعہ)
مدرسہ مدینۃ النورمیں جلسہ دستار بندی
بنگلورو۔(راست)مدرسہ مدینۃ النورمکہ مسجدمنگمنا پالیہ بومنہلی بنگلورکاجلسہ دستارِحفظ القرآن 13مارچ بروزپیربعدنمازعشابمقام تلک اسکول بازوئے مکہ مسجد منعقدہے۔ امسال تین حفاظ سیدرضوان آمری سیدسلیم رضوی محمدسرمست عطاری،سیدمحمد رضاالحق علیمی شاہ آمری کے ہاتھوں تاج زریں سے نوازیں گے۔حضرت کا خصوصی خطاب ہوگا۔لہٰذا تمام برادران اسلام سے شرکت کی درخواست ہے۔
جامعہ خلفاء راشدین کیلئے امداد کی اپیل
پورنیہ۔12مارچ(راست) جامعہ خلفاء راشدین،مادھو پارہ،خزانچی ہاٹ ضلع پورنیہ بہار کا ایک دینی وتعلیمی ادارہ ہے، جودارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کی شاخ ہے،جہاں 430طلبا زیر تعلیم ہیں،ادارہ کا سالانہ خرچ 75 لاکھ روپئے ہے۔جو آپ حضرات کے تعاون سے ہی پورا ہوتا ہے۔ قاری شفیق الرحمٰن کو آپ کی خدمت میں مالی فراہمی کی غرض سے بھیجا گیا ہے،گزارش ہے کہ جامعہ کی مالی امداد فراہم کرکے عنداللہ ماجور ہوں۔( قاری شفیق الرحمٰن 9771087050)بینک کی تفصیل:
Chaque Draft: Jamia Kholafa-E-Rashedin,SBI A/C No 30311216812.IFSC Code: SBIN0001236
مدرسہ عمر بن خطاب کیلئے تعاون کی اپیل
حیدرآباد۔12مارچ(راست)مدرسہ اسلامیہ عمر بن خطاب،نور کالونی،وٹے پلی، فلک نما،حیدرآباد،تلنگانہ کا ایک دینی وتعلیمی ادارہ ہے،جہاں تقریباً 63 طلبہ قیام وطعام کے ساتھ تعلیم حاصل کررہے ہیں،مدرسہ کا سالانہ خرچ تقریباً 9 لاکھ 30 ہزار روپئے ہے۔مولانا محبوب عالم کو آپ کی خدمت میں بھیجا گیا ہے،لہٰذا اہل خیر حضرات سے گزارش ہے کہ اس ادارہ کا تعاون فرماکر عند اللہ ماجور ہوں۔(مولانامحبوب عالم 9902945898)
Madrasa Islamia Omer Bin Khattab,A/C No 30582200047428,Syndicate Bank,Ifsc No SYNB0003058
الکلیۃ الرشید کی اپیل
ہند پور۔(راست)الکلیۃ الرشید، احمد نگر،ہند وپور، آندھرا پردیش میں شعبہ حفظ و ناظرہ کے علاوہ مکمل عالمیت کی تعلیم ہے۔ مدرسہ میں 55 طلباء قیام و طعام علاج و معالجہ کے ساتھ زیرتعلیم ہیں۔ مدرسہ کا سالانہ خرچ تقریباً 15 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ مدرسہ کیلئے مستقل جگہ نہ ہونے کی وجہ سے ایک زمین 30 لاکھ روپے میں خریدی جارہی ہے۔ اس کیلئے آپ حضرات کا خصوصی تعاون درکار ہے۔ ایک اسکوائر فٹ کی قیمت 500 روپئے اور ایک بچے کا ماہانہ خرچ 1500 روپئے ہے۔ تمام سے درخواست ہے کہ اپنی زکوٰۃ، عطیات، صدقات وغیرہ سے مدرسہ کا بھر پور تعاون کریں۔ (حافظ محمد سمیع اللہ خادم:8147760185)بینک کی تفصیل:
565410110003721-Ifsc.Code.BKID0005654 A/c.No.
Bank of India, Hindupur
تعاون برائے تعمیر مدرسہ
کے جی ایف۔ (راست) مدرسہ جامعہ عربیہ قاسم العلوم کے جی ایف کا تعمیری کام جاری ہے، جس کا تخمینہ ایک کروڑ 20 لاکھ روپے سے بھی زائد ہے۔ تقریباً 55 لاکھ روپئے کا کام ہوا ہے، ابھی 65 لاکھ کا کام باقی ہے۔اہل خیر حضرات سے درخواست ہے کہ اپنی جانب سے اور اپنے مرحومین کی جانب سے میٹریل اورر قم کی شکل میں بھرپور تعاون کریں۔(منتظمہ کمیٹی جامعہ عربیہ قاسم العلوم کے جی ایف)
رابطہ کریں:9845138782
مدرسہ کیلئے امداد کی اپیل
پلمنیر۔(راست) مدرسہ مظہر العلوم الاسلامیہ،عیدگاہ روڈ پلمنیر، چتور ضلع آندھرا پردیش میں 150طلبہ زیر تعلیم ہیں،جن کے قیام وطعام کی ذمہ داری مدرسہ کی ہے۔ مدرسہ کا سالانہ خرچ 18لاکھ روپے ہے، مدرسہ کی مستقل آمدنی نہیں ہے۔ اہل خیر حضرات سے تعاون کا اپیل ہے۔
(مہتمم مدرسہ) رابطہ کریں:9966491730
مدرسہ کوثریہ کا سالانہ تعلیمی وانعامی اجلاس
چن پٹن۔(راست) مدرسہ کوثریہ سیدواڑی چن پٹن کا سالانہ تعلیمی وانعامی اجلاس 13مارچ بروز پیر منعقد ہے۔ بعد نماز ظہر تا مغرب دینیات مکتب کے طلبہ وطالبات کا پروگرام اور بعد نماز مغرب شعبہ حفظ کے طلبہ کا علمی مظاہرہ ہوگا۔ مہمان خصوصی مفتی محمد اسلم رشادی مہتمم جامعہ غیث الہدیٰ شکاری پالیہ بنگلور ومہتمم مدرسہ کوثریہ چن پٹن کا خصوصی خطاب ہوگا۔ تمام احباب سے گزارش ہے کہ جلسہ میں شریک ہوکر طلبہ کی ہمت افزائی کریں۔ (صدر وسکریٹری وجملہ اراکین کمیٹی، مدرسہ کوثریہ سیدواڑی چن پٹن)


Recent Post

Popular Links