کورونا کی ویکسین بنانے والے روسی سائنسدان کامبینہ طور پر قتل
RushdaInfotech
March 5th 2023
urdu-news-paper

ماسکو:4مارچ (اے یوایس) کورونا وائرس سے بچاؤکیلئے روسی ویکسین اسپوٹنک فائیو بنانے والے سائنسدان کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے روسی ویکسین اسپوٹنک فائیو کی تیاری میں مدد کرنے والے سائنسدان اینڈرے بوٹیکوو جمعرات کے روز اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اینڈرے کی گردن پر بیلٹ کے نشان تھے، اس لیے ان کی موت ممکنہ طور پر گلا دبانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔