”تیرا دل تو ہے صنم آشنا“ سعودی یونیورسٹیوں کے نصاب میں یوگا داخل

RushdaInfotech March 5th 2023 urdu-news-paper
”تیرا دل تو ہے صنم آشنا“ سعودی یونیورسٹیوں کے نصاب میں یوگا داخل

ریاض:4مارچ (ایجنسی)سعودی کمیٹی برائے یوگا کے سربراہ نوف المروعی نے اگلے چند مہینوں کے دوران یوگا کی مشق کی حمایت کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کرنے کا انکشاف کیا اور انہوں نے یونیورسٹی کے کھیلوں کے نظام میں یوگا آسن کو متعارف کرانے کی اہمیت پر زور دیا۔خیال رہے کہ یوگا غیر اسلامی طریقہئ ورزش ہے، جو ہندودیو مالائی فلسفے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی یوگا کمیٹی، سعودی عرب کی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کی چھتری تلے، یوگا کے کھیل کو پھیلانے اور معاشرے کے تمام طبقوں کے پریکٹیشنرز کی بنیاد کو وسیع کرنے کی اپنی حکمت عملی کو حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ وزارت کھیل اور متعدد سرکاری اور نجی اداروں کے درمیان مختلف کھیلوں کی ترویج کیلئے کئی معاہدے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی فیڈریشنز اور کمیٹیوں کیلئے یہ ضروری ہے کہ وہ ہر سطح پر یوگا کو پھیلانے کی اس تحریک کی حمایت میں حصہ لیں۔ واضح رہے کہ سعودی یونیورسٹیوں کی فیڈریشن یونیورسٹی کے کھیلوں کی ذمہ دار ہے۔انہوں نے کہا کہ ستمبر 2022 میں یونیورسٹی کے طلبہ میں یوگا کے کھیل کو متعارف کرانے کیلئے ایک لیکچر منعقد کیا گیا تھا اور ہم جو کچھ کر رہے ہیں وہ صرف اس منصوبے کی توسیع ہے جسے ہم نے سعودی یونیورسٹیوں کی اسوسی ایشن کے ساتھ شروع کیا تھا۔


Recent Post

Popular Links