تلنگانہ میں کانگریس برسراقتدار آنے پر 500روپے میں گیس سلنڈر فراہم کیاجائے گا:ریونت ریڈی

RushdaInfotech February 15th 2023 urdu-news-paper
 تلنگانہ میں کانگریس برسراقتدار آنے پر  500روپے میں گیس سلنڈر فراہم کیاجائے گا:ریونت ریڈی

حیدرآباد14فروری(یواین آئی) تلنگانہ کانگریس کے سربراہ و رکن پارلیمنٹ نے وعدہ کیا ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کے برسراقتدار آنے پر 500 روپے میں گھریلو پکوان گیس سلنڈر فراہم کیاجائے گا۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے دور حکومت میں اشیا کی قیمتیں دوگنی ہو گئی ہیں جو کہتے ہیں کہ یہ ڈبل انجن والی حکومت ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ریاست کے عوام اب وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی باتوں پر یقین کرنے کے موقف میں نہیں ہیں۔ چندرشیکھرراؤنے کہا تھا کہ وہ ایک دلت کو وزیراعلیٰ بنائیں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا چندرشیکھرراو پارٹی صدر کا عہدہ کسی دلت کو دے سکتے ہیں؟ ریونت ریڈی منوگوڑو اسمبلی حلقہ میں اپنی یاتھ سے ہاتھ جوڑویاترا میں مصروف ہیں۔اس یاترا کے حصہ کے طورپر انہوں نے مختلف مقامات پر عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔انہوں نے اس موقع پر عوام سے وعدہ کیاکہ ریاست میں کانگریس کے برسراقتدارآنے کے بعد ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنایاجائے گا۔


Recent Post

Popular Links