کنکا پورہ میں مدرسہ رحمتہ اللعالمینؐ کا افتتاح وجشن یوم ولادتِ حضرت علیؓ

کنکا پورہ:7فروری (راست) کنکا پورہ ضلع رام نگرم میں مدرسہ رحمتہ اللعالمین (زیر اہتمام امام احمدرضا مومنٹ بنگلورو رضائے مصطفی ٹرسٹ کنکاپورہ) کا افتتاح ہوا اور اسی دن بعد نمازِ عشاء سید تاج الدین قادری کے گھر یوم ولادتِ حضرت علی ؓکے عنوان سے ایک اور جلسہ ہوادونوں جگہوں پرمحفل ِ حمد،نعت و منقبت رہی،دونوں پروگرامس میں مقرر خصوصی علمائے کرام میں حضرت مولانا الیاس پاشاہ قادری،سکریٹری،امام احمد رضا مومنٹ علماء بورڈ و خطیبِ مسجدِ داؤد، دیوسندرا کرشنا راج پورم بنگلوراور محمد شکیل احمد نوری خطیب مسجدِ رفاعی بدرے ھلی کرشنا راج پورم بنگلور نے سیدنا حضرت علی ؓ کے فضائل و مناقب مستند روایات سے بیان فرمائے۔مہمان خصوصی،سید صادق ارشاد، صدر امام احمد رضا مومنٹ،بنگلور و دیگر احباب رہے۔دونوں جلسوں میں مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی،پھر صلاٰۃ و سلام اور فاتحہ خوانی و دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ (شعبہ ء نشر و اشاعت، امام احمد رضا مومنٹ،بنگلور)