”گھروں میں قرآن مجید کی تلاوت کامعمول بنالیں“
چامراج نگر:7فروری (راست)روزانہ گھروں میں قرآن مجید کی تلاوت کا معمول بنالیں اس سے ہماری زندگی کی اچھی نشوونما ہوتی ہے ان باتوں کا اظہار حافظ و قاری وسیم برکاتی ثقافتی نے کیا۔شہر کے گالی پوربیڑی کالونی میں سلیم الدین شاہ رفاعی خلیفہ تررفاعی احمد القادری کی گدی نشینی مجلس میں سامعین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرآن مجید ساری انسانیت کیلئے راہ روشن ہے جسے اپنا کر اپنی زندگی کو ہر مومن سنوار سکتا ہے اور اسی کی بنیاد پر ہماری دنیا و آخرت سنور سکتی ہے ورنہ ہماری دنیا و آخرت برباد ہوجائے گی۔ صوفیہ کرام کی اس مجلس سے سامعین نے استفادہ حاصل کیا گدی نشین کے مرشد سید کلام اللہ شاہ رفاعی سر خلیفہ احمدالقادری،امام جمیل اختر،میسور وقف بورڈ کے ڈائریکٹر منصورعلی اور ان کے برادران،شملی شریف کے سکندر شاہ ولی درگاہ کے ذمہ دار،نثار احمد خان،احمد الحق،ذیشان خان رفاعی،سید ہاشم شاہ چشتی و دیگر شریک رہے۔