بلقیس بانو کیس:سپریم کورٹ سماعت کیلئے خصوصی بینچ تشکیل دے گی

نئی دہلی-7فروری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے منگل کو بلقیس بانو کیس کی سماعت کیلئے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی اس کیلئے ایک خصوصی بنچ تشکیل دے گی-چیف جسٹس ڈی وائی جسٹس چدر چوڑ کی سربراہی والی بنچ نے بلقیس کی وکیل شوبھا گپتا کی عرضی پر سماعت کرنے پر اتفاق کیا- خصوصی تذکرے کے دوران وکیل نے اس معاملے کی جلد سماعت کی درخواست کی تھی-بلقیس بانو نے عدالت عظمیٰ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی تھی جس میں گینگ ریپ کے 11مجرموں کی بریت یا قبل از وقت رہائی کو چیلنج کیا گیا تھا-15/ اگست کو گجرات حکومت نے عمر قید کی سزا پانے والے 11مجرموں کو رہا کیا تھا- حکومت نے 2008میں عمر قید کی سزا پانے والے تمام 11مجرموں کو سزا کے وقت گجرات میں رائج معافی کی پالیسی کے مطابق رہا کر دیا تھا-2002کے گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی اور اسے اس کے خاندان کے14/ افراد کے ساتھ مرنے کیلئے چھوڑ دیا گیا تھا، جن میں اس کی تین سالہ بیٹی بھی شامل تھی- بلقیس بانو پانچ ماہ کی حاملہ تھیں جب وڈودرا میں فسادیوں نے ان کے خاندان پر حملہ کیا-سپریم کورٹ نے 13دسمبر کو بلقیس کی نظرثانی کی درخواست کو خارج کر دیا تھا-سپریم کورٹ نے درخواست کو خارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری رائے میں 13مئی 2022کے فیصلے میں کوئی خامی نظر نہیں آتی، جس کی وجہ سے نظرثانی کی جا سکے -