تالابوں کا جائزہ لے کر کارروائی کرنے وشواناتھ کی ہدایت
RushdaInfotech
February 7th 2023
urdu-news-paper

ہنسورو:6فروری(محمد رفیق)رکن کونسل ایچ وشواناتھ نے اسسٹنٹ ایگزی کیٹیو انجینئر کو ہدایت دی کہ تعلقہ کے 14تالابوں کادورہ کرکے تالاب کا پانی ٹھہرنے کے تعلق سے جانکاری حاصل کرکے توب کی مرمت کریں۔ تعلقہ کے تلاوا گلو کے قریب پمپ ہاؤز کا دورہ کرکے وشواناتھ نے یہ ہدایت دی اور بتایا کہ 2018-19میں جب وہ رکن اسمبلی تھے تلاو اگلو تا چلکندا 14تالابوں کو بھرنے 19کروڑ روپئے جاری کئے گئے تھے۔ انہوں نے اس موقع پر کسانوں سے شکایات وصول کیں اور بتایا کہ 14تالابوں کا جائزہ لے کر خامیوں کو درست کیا جائے گا۔ اس موقع پر بلدیہ رکن گنیش کمار سوامی ہریش ودیگر حاضر رہے۔