بی ایس پی ریاست کے تمام حلقوں سے مقابلہ کرے گی: پٹا شٹی
RushdaInfotech
February 7th 2023
urdu-news-paper

ہنسورو:6فروری (نامہ نگار)بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ریاستی جنرل سکریٹری کے سی پٹا شٹی نے بتایا کہ انہوں نے کانگریس کوخیر باد کہہ کر بی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ یہاں پتر کرترا سنگھا کے دفتر میں طلب کردہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پٹا شٹی نے یہ جانکاری دی اور کہا کہ کانگریس اور بی جے پی دونوں سے ملک کو نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی تمام حلقوں میں امیدوار کھڑا کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں 10 فروری تا 15 مارچ بھیما سندیش یاترا نگالی جائے گی۔ اس موقع پر بی ایس پی کے تعلقہ صدر پرسنا، بھرت کمار، ہنو میا و دیگر حاضر رہے۔