بی جے پی کے چند اراکین پارلیمانی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے: شیو کمار
RushdaInfotech
February 7th 2023
urdu-news-paper

کنکاپورہ:6فروری(سالار نیوز)کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار نے بتایا کہ اس مرتبہ 8تا10بی جے پی اراکین پارلیمان، پارلیمانی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے ڈی کے شیو کمار نے اس خیال کااظہار کیا اور کہا کہ مرکزی حکومت میں ریاست کے حق میں آواز اٹھانے میں ریاستی بی جے پی اراکین پارلیمان ناکام ہوئے ہیں اس لئے آنے والے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کے 8تا10/ اراکین پارلیمان نے مقابلہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خود اراکین پارلیمان نے پارلیمان میں ان کی بے حسی کا ذکر کیا ہے۔ فی الوقت ان کی تفصیل دینے سے شیو کمار نے انکار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈبل انجن حکومت میں بی جے پی اراکین پارلیمان میکے داٹو پراجیکٹ کیلئے منظوری حاصل کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے انہوں نے مقابلہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔